ٹیکسلا میوزیم سے متعلق دعویٰ کرنے پر امبر شمسی کا مذاق بن گیا

amb1111.jpg


نجی ٹی وی چینل سے منسلک خاتون صحافی عنبر رحیم شمسی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں ٹیکسلا عجائب گھر کی انتظامیہ کی شکایت کی۔

انہوں نے ایک کیو آر کوڈ شیئر کیا اور لکھا کہ میوزیم کی انتظامیہ نے کیو آر کوڈ دے رکھا ہے مگر انہوں نے جب اسے سرچ کیا تو کوئی لنک کھلا جس سے تھائی لینڈ بس کمپنی سے متعلق معلومات سامنے آ گئیں۔

https://twitter.com/x/status/1446854956921749528
انہوں نے ایک طرح سے انتظامیہ اور حکومت پر تنقید کی جس کے جواب میں صارفین نے انہیں بتایا کہ اس کو اسکین کرنے کے لیے انہیں پہلے میوزیم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گی جس میں اسکین کرنے سے عجائب گھر کی معلومات انہیں مل سکیں گی۔

منزہ نامی صارف نے کہا کہ ان کو اس کے لیے پہلے ایپلیکیشن انسٹال کرنا ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1447085313688547332
پشاوری الیٹ نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیمرے کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں۔

https://twitter.com/x/status/1447080465098227712
ایک صارف نے کہا کہ اپنی آنکھوں کے ساتھ ساتھ اپنے دماغ کو بھی استعمال کرنے کی کوشش کریں اور ایپ انسٹال کریں۔

https://twitter.com/x/status/1446928790823784458
سعد نامی صارف نے کہا کہ اس میں عنبر شمسی کا قصور نہیں کیونکہ زیادہ تر لوگ انٹرنیٹ سے ناواقف ہیں، اس لیے اس کوڈ کو ایسا بنایا جانا چاہیے کہ یہ عام سکینر کے ذریعے بھی کام کرے۔

https://twitter.com/x/status/1447030598611177472
ایک اور صارف نے کہا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب آپ بغیر سوال پڑھے جواب لکھنا شروع کر دیتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1446973588637110280
سلمان نامی صارف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اتنا بڑامنہ اس پر آنکھیں اور دماغ کس لیے دیا ہے؟ لگتا ہے کہ اسد عمر کو ہر جگہ وہ طریقہ کار اپنانا چاہیے جس سے آپ واقف ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1446964361616973828
آمنہ نے عنبر شمسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حوصلہ تو دیکھیں کہ غلطی کر کے اوپر سے ٹوئٹر پر بھی ڈال دیا ہے۔ صاف لکھا ہے کہ میوزیم کی ایپ پر جا کر اسے اسکین کریں۔

https://twitter.com/x/status/1446918729640517632
ہانی نامی صارف نے طنزًا کہا کہ یہ ٹاپ جرنلسٹ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1446914163792617476
عماد احمد نے کہا کہ ایپ پر جا کر اسے استعمال کریں۔

https://twitter.com/x/status/1447082836926865411
حنیف داوڑ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر آپ کا برا دن چل رہا ہے تو شکر ادا کریں اور اس کے بعد یہ دیکھیں۔

https://twitter.com/x/status/1446905780490412034
 
Last edited by a moderator: