ٹیکس جمع نہیں کر سکتے تو خودداری کی بات نہ کریں، وزیر خزانہ

6miftahkhudadari.jpg

مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں منعقدہ ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب میں کہا آج صبح پاکستان کو آئی ایم ایف سے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ ملا ہے، جس کے مطابق آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں قسط کو ملا دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ساتویں قسط نو سو ملین ڈالر اور آٹھویں قسط تقریباً ایک ارب ڈالر کی ہے۔ دس لاکھ افراد کو سستا پیٹرول اسکیم پر رجسٹر کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ہمیں مشکل فیصلے لینے پڑے، ٹیکس نہیں جمع کر سکتے تو خود داری کی بات نہ کریں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا جب ہم آئے تو پاکستان کو چار ریکارڈ بجٹ خساروں کا سامنا تھا۔


ان کا کہنا تھا کہ پونے چار برس میں بیس ہزار ارب روپے قرض لیا گیا، آج ہمیں چار ہزار ارب روپے ڈیٹ سروسنگ کرنا پڑ رہی ہے۔ قوم پر فخر ہے کہ اس نے سمجھا کہ ملک دیوالیہ پن کی نہج پر تھا، اس لیے پیٹرول مہنگا کرنا پڑا۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ نہ صرف وزیراعظم بلکہ اپنی فیکٹریوں پر بھی ٹیکس لگایا ہے کیونکہ شہبازشریف نے کہا تھا کہ ہمارا مقصد خود کفالت ہے۔
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
How many PMs have let go of their perks or even if there is even a single car removed from protocol