پاکستانیوں سمجھ جاؤ عبرت ہی عبرت دہلی شمشان گھاٹ میتوں کے انبار لگ گئے

hello

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی گل باقی رہے گا نے چمن رہ جائے گا
پر رسول اللہ کا دین حسن رہ جائے گا

ہم صفیرو باغ میں ہے کوئی دم کا چہچہا
بلبلیں اڑ جائیں گی سونا چمن رہ جائے گا

اطلس و کمخواب کی پوشاک پر نازاں ہو تم
اس تن بے جان پر خاکی کفن رہ جائے گا

نام شاہان جہاں مٹ جائیں گے لیکن یہاں
حشر تک نام و نشان پنجتن رہ جائے گا

جو پڑھے گا صاحب لو لاک کے اوپر درود
آگ سے محفوظ اس کا تن بدن رہ جائے گا

سب فنا ہو جائیں گے کافی و لیکن حشر تک
نعت حضرت کا زبانوں پر سخن رہ جائے گا
 

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)

وہ پاکستانی ہی کیا جو سمجھ جائے بغیر ٹھوکر کھا کے

انتہائی افسوس ہوتا جب قوم اجتماعی طور پر جہالت کا مظاہرہ کرتی ہے اس میں پڑھے لکھے اور ان پڑھ سب شامل ہیں۔ بازاروں میں اتنا رش ہے کہ اگر اس دفعہ نئے کپڑے اور جوتے نہ خریدے تو شاید دوبارہ کبھی عید نہ آئے۔

اللہ کا واسطہ ہے خیال کرو اپنا اور اپنے گھر والوں کا۔ عید دوبارہ آ جائے گی لیکن اگر خداناخواستہ آپ یا آپ کا کوئی پیارا لاپرواہی کی وجہ سے دنیا سے چلا گیا تو وہ کبھی واپس نہیں آئے گا۔

انڈیا میں قیامت کا منظر ہے لگتا ہے کہ وہاں صور پھونکا جا رہا ہے۔ اگر آپ کو اپنے اہل خانہ سے پیار ہے تو پلیز احتیاط کریں
 

Hussain1967

Chief Minister (5k+ posts)
Unfortunately, we Pakistanis don’t abide by SOPs and we wouldn’t do it in future too. Only solution is a strict lockdown (like a curfew) of two weeks. Afterwards, proper quarantine of 14 days for everyone who enters Pakistan from abroad.