پاکستانی حکومت رابطہ کرے تو سستا تیل فراہم کریں گے۔ روس

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
کراچی:(دنیا نیوز) روسی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے روسی دورے کے دوران تیل کی تجارت پر بات چیت ہوئی تھی، ہمیں پاکستان کی جانب سے کوئی سرکاری خط موصول نہیں ہوا، اگر پاکستانی حکومت ہم سے رابطہ کرے گی تو ہم سستا تیل فراہم کریں گے۔

روسی قونصلیٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آندرے فیڈروف نے کہا کہ روس پر لگنے والی پابندیاں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی متاثر کرسکتی ہیں، یوکرین کے ساتھ تنازعے کا فوری حل نظر نہیں آرہا،

https://twitter.com/x/status/1534971308886347781
یوکرین امن مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، نئی پاکستانی حکومت سمجھدار ہے، ہم امید کرتے ہیں تجارتی معاملات اور تیل کی خریداری کے معاملے کو بہتر انداز میں ڈیل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کو سستے تیل کی فراہمی میں دلچسپی رکھتا ہے، اگر پاکستانی حکومت ہم سے رابطہ کرے گی تو ہم سستا تیل فراہم کریں گے، یہ صرف ایک بہانہ ہے کہ پاکستان کے پاس روسی خام تیل کو ٹریٹ کرنے کیلئے ریفائنریز نہیں ہیں۔



https://twitter.com/x/status/1534957934907731969
چلو بھر تیل میں ڈوب کر مر جاؤ اب پٹواریو

Meme Siberite Resilient Bubber Shair Awan S Dastgir khan19 Worldtronic Chacha Basharat Rajarawal111
 
Last edited by a moderator:

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
روس بھی امپورٹڈ حکومت کا چیزا لے رہا ہے
5bmrwg.jpg
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
تجربہ کار ٹیم پاکستان کو سستا پٹرول بیچنے کے لئے روسی پیشکش کا انتظار کر رہی ہے
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
PTI had not finalised any deals but as far as I know it was going to negotiate a deal with Russia to buy oil and wheat at very favourable price.Putin and Imran have good rapport so I am sure a deal would have been signed.The imported beggars showed no intention of buying oil from Russia.They are scared of their daddy USA.They can’t annoy their daddy who put them in power.
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
امریکہ نے کئی کئی سو ملین ڈالر باجوے اور اس کے چار پانچ جرنیلوں کے فارن اکاؤنٹس میں اسی لیے تو نہیں دئے کہ روس سے تجارت کریں امریکئ انویسٹمنٹ ہوئی ہے باجوے پر