پاکستانی گلوکارہ مہک علی کو خراج تحسین،تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

13mehakaliazazts.jpg

پاکستان کی ایک اور گلوکارہ کو ملا بڑا اعزاز،گریمی ایوارڈ جیتنے والی عروج آفتاب کے بعد پاکستانی گلوکارہ مہک علی کی تصویر کو ٹائمز اسکوائرپر آویزاں کردیا گیا، مہک علی کی تصویر ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر آویزاں کی گئی۔

اسٹریمنگ سروس نے اس ماہ ’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر گلوکارہ مہک علی کو بھی اسی لیے منتخب کیا کا کیونکہ اُنہوں نے ایک نعت ’صلی على نبينا‘ریلیز کی ہے،آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے نے مشہور صوفیانہ کلام، حمد و نعت اور تلاوتِ قرآن پاک پر مشتمل اپنی مخصوص کیٹیگری ’رمضان ڈیسٹینیشن‘ کو پاکستانی سامعین کے لیے اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

FQ9aqlHXoAIlIMF


مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کری ایٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،مہک علی نے ٹوئٹر پر اسٹریمنگ سروس اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دو تصویریں شیئر بھی کیں۔

https://twitter.com/x/status/1517531302383259648
مہک علی نے ٹوئٹر پر ایک پرانی تصویرشیئر کی جس میں وہ ٹائمز اسکوائر پر کھڑی کیمرے کے لیے پوز دیتی نظر آرہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ان کی ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر آویزاں کی گئی تصویر دیکھی جاسکتی ہے،انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نیویارک ٹائم اسکوائر پر وہی دن، وہی جگہ۔

مہک علی نے لکھا کہ میں کبھی نہیں جانتی تھی کہ میں ایک دن ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر ہوں گی،میں اتنی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کی مشکور ہوں، ہر چیز کے لیے،الحمدللّٰہ‘۔

https://twitter.com/x/status/1517875393973346304
اس سے قبل مہک علی نے اس بابرکت مہینے میں اسپاٹی فائے کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر بننے کے بعد کہا تھا کہ یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ خاص طور پر رمضان جیسے بابرکت مہینے میں مجھے’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا، یہ نہ صرف ایک خاتون کے طور پر میرے لیے ملک کی خواتین کو متاثر کرنے کا موقع ہے بلکہ سامعین کو اس مقدس مہینے کے لیے ایک خوبصورت کلام فراہم کرنا ہے‘۔
 

Khi

MPA (400+ posts)
Aisi cheezo ko yahan post karnay wallay Tharkii ko bhi khiraj-e-Tehseen.

Bilkul hi waeli Qom ha yeh.
 

baaghi01

Senator (1k+ posts)
Can it not be a paid advertisement by the singer to be on the Times Square billboards?
Where are the newyorkers? Can somebody tell us