پاکستانی گندم افغانستان میں 6800 روپے من میں فروخت ہونیکاانکشاف

rao-ajmal111.jpg


مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل نے پاکستان سے 2200 روپے میں ملنے والی گندم6ہزار روپے میں افغانستان اسمگل ہونے کا انکشاف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں گندم کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ایسے میں حکمران جماعت ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نے ایوان میں کھڑے ہوکر انکشا ف کیا کہ ابھی تک 1اعشاریہ 2 ملین ٹن گندم ایکسپورٹ یا اسمگل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب یہاں 22 روپے میں فروخت ہونے والی گندم افغانستان میں 6ہزار 800 روپے فی من میں فروخت ہوگی تو گندم کی ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی نقل و حرکت اور اسمگلنگ کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

https://twitter.com/x/status/1524393210939949059
راؤ اجمل نے کہا کہ ہمیں گندم کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گاوگرنہ پانچ مہینے کے بعد ایک بار پھراس ملک میں گندم کا شدید بحران آئے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسی کوئی اسکیم تیار کرلی گئی ہے کہ ہم کس کس ملک سے گندم امپورٹ کرسکتے ہیں تو وزری تجارت اس پر بھی ایوان میں موجود ارکان کو بریفنگ دیں۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)

کوئی بات نہیں. ن لیگ اپنا سپر ہیرو افغانستان میں اتار رہی ہے.
FSbLP8lWQAI1U_T
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Incompetent Noon leak has always caused chaos in the country.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور