پاکستان آنیوالے نائیجیرین باشندے کے پیٹ سے2لاکھ ڈالر کی منشیات برآمد

nigerian-1121.jpg


اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائجیریا سے تعلق رکھنے والے سیاہ فام مسافر کے پیٹ سے 2 لاکھ ڈالر کی کوکین برآمد ہو گئی، مسافر کی سکیننگ کی گئی تو اس کے پیٹ سے 71 کوکین کے کیپسول نکل آئے۔

اے این ایف نارتھ اور اے این ایف انٹیلی جنس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا اور مسافر کے پیٹ سے 923 گرام کوکین برآمد کر لی۔

اے این ایف کے مطابق ملزم بیرون ملک سے آنے والی پرواز میں آیا تھا جس کے پیٹ سے بڑی مقدار میں کوکین کے کیپسول برآمد ہوئے جنہیں نکال کر ان کی گنتی کی گئی تو ان کی تعداد71 نکلی۔


اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت 2 لاکھ امریکی ڈالر ہے جب کہ پاکستان میں اس کی قیمت ساڑھے 3 کروڑ روپے بنتی ہے۔

اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن پارلیمنٹ چودھری حامد حمید نے انکشاف کیا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبات ہاسٹل کا وقت ختم ہونےکے بعد باہر نکلیں اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یونیورسٹی اس معاملہ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس پر بین الاقوامی اسلامی یورنیورسٹی کے ترجمان ناصر فرید نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں شروع ہونے والی داخلہ مہم کو متاثر کرنے کیلئے ایسی افواہ اڑائی گئی ہے۔ ایسی غلط فہمی پر مبنی خبروں سے اجتناب کیا جائے گا۔
 
Last edited: