پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،ہنڈرڈ انڈیکس46سو کی حد عبور کر گیا

3psx2feb.jpg

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا ہے، اعدادوشمار کے مطابق آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں صفراعشاریہ97 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس46ہزار139 کی سطح تک گیا اور ایک موقع پر45ہزار674 تک گر گیا تاہم اتار چڑھاؤ کے بعد جب کاروبار بند ہوا تو انڈیکس444اعشاریہ65 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46ہزار119اعشاریہ 15 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔

Capture.jpg


دوسری جانب آج انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر مزید2 پیسے سستا ہوگیا ہے ۔

https://twitter.com/x/status/1488825266147315721
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 176روپے43 پیسے میں فروخت ہونےو الا امریکی ڈالر آج کی کمی کے بعد 176روپے41 پیسے کا ہوگیا ہے۔