پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کامحتاط کاروبار،ڈالر مزیدمہنگاہوگیا

6psxdol8ecd.jpg

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے محتاط انداز سے معمولی مندی دیکھی گئی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1468527941122465795
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ36 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد گزشتہ روز176 روپے79 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر 64 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 177روپے79 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کراچی اسٹاک ایکسچینج کی ہنڈرڈ انڈیکس میں صرف 6پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

Whats-App-Image-2021-12-08-at-4-52-05-PM.jpg


آج کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 44ہزار139 جبکہ کم ترین سطح43ہزار 653 پوائنٹس رہی جبکہ کاروبار کا اختتام6اعشاریہ62 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43ہزار846اعشاریہ87 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔