پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "مشن گرین مڈل ایسٹ" کا ایم او یو سائن

2ksagreenmission.jpg

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان "مشن گرین مڈل ایسٹ" کا ایم او یو سائن ہو گیا ہے، جس کے بعد سعودی عرب کی درخواست پر پاکستان فوری طور پر تکنیکی ماہرین کی مدد فراہم کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان "ایکسپرٹ ورکنگ گروپ" بھی قائم کر دیا گیا ہے، سعودی عرب کا کہنا ہے کہ گرین جابز کی فراہمی کیلئے پاکستان کے تجربات سے سیکھنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اربوں درخت لگانے کے لیے پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے، جس کے تحت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پاکستانی لیبر کو گرین نوکریاں ملیں گی۔ پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ ہر طرح کے پودے لگانے میں معاونت کرے گا۔

https://twitter.com/x/status/1491363482372952066
سعودی عرب شجر کاری کے لیے پاکستانی لیبر کو لاکھوں نوکریاں دے گا، جب کہ پاکستان شجرکاری کے لیے سعودی عرب کو تیکنیکی امداد بھی فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کے 7 رکنی وفد نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا، اس وفد نے پاکستان کے 10 بلین ٹری منصوبے کو بہترین قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ معاون خصوصی ملک امین اسلم کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان فوری طور پر تکنیکی ماہرین کی مدد فراہم کرے، پاکستان کی شراکت داری میں معاہدے پر من وعن عمل درآمد کریں گے۔ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے تجربات سے سیکھنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے وزیراعظم کے ویژن گرین پاکستان پر عملی اقدامات ہوتے دیکھے ہیں۔


یہی نہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایکسپرٹ ورکنگ گروپ بھی قائم کر لیا گیا ہے، یہ گروپ گرین جابز کے لیے ورک فورس اور پلانٹس کی تیاری پر کام کرے گا۔ ملک امین اسلم نے بتایا ہے کہ پاکستان گرین مڈل ایسٹ کے لیے سعودی عرب کو تعاون فراہم کرے گا، پاکستان کا گرین ماڈل دنیا کا کامیاب ترین ماڈل ہے، وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے ویژن کے مطابق گرین مشن مکمل کریں گے۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
سعودی عرب شجر کاری کے لیے پاکستانی لیبر کو لاکھوں نوکریاں دے گا، جب کہ پاکستان شجرکاری کے لیے سعودی عرب کو تیکنیکی امداد بھی فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کے 7 رکنی وفد نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا، اس وفد نے پاکستان کے 10 بلین ٹری منصوبے کو بہترین قرار دیا تھا۔

Best thing
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
When you have honest leadership then others follow your example, which is what we saw in the Pandemic and now in planting trees.