پاکستان تحریک انصاف کے 2 ایم پی ایز آمنے سامنے، مقدمہ درج

7Ptimapamuqdaaikdosrykkhlialf.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے 2 اراکین صوبائی اسمبلی میں جھگڑا ہوگیا، ایک نے دوسرے پرمقدمہ بھی درج کروادیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے 2 اراکین آمنے سامنے آگئے،کراچی سے منتخب ہونے والے بلال احمد نے کراچی کے ٹیپو سلطان تھانے میں ملک شہزاداعوان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں جان سے مارنے کی دھمکی،چار دیواری میں گھس کر ہنگامہ آرائی سے متعلق دفعات شامل کروائی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر اور کراچی ڈویژن کے صدر بلال احمد غفار نے اپنی ہی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ، بلال احمد نے موقف اپنایا کہ ملک شہزاد اعوان نے نا صرف انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی بلکہ میرے گھر پر حملہ کیا، گارڈ، ڈرائیور اور دیگر نوکروں کو یر غمال بنایا اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور ہنگامہ آرائی کی۔