پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کیوں معطل رہا؟


پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا نظام انسٹال کیا گیا تھا جس میں آج تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی اور کاروبار تعطل کا شکار ہوگیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق تکنیکی خرابی کے بعد اسٹاک ایکسچینج کے نظام میں خرابی کے بعد دن میں 12 بجے سے 2 بجے کاروبار روکا گیا تھا۔

رپورٹ کے بعد خرابی دور نہ ہونے کی وجہ سے 2 بجے کے بعد کاروبار تعطل کا شکار ہوگیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ بند ہونے کا ایس ای سی پی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا اور ایس ای سی پی انتظامیہ نے سٹاک مارکیٹ انتظامیہ کو شام کے وقت اجلاس بلانے کی ہدایت کردی جس میں ایس ای سی پی حکام آن لائن اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں سعودی حکومت کی جانب سے مالی مداخلت کے بعد ڈالر کا اوپر جاتا بھاؤ گر گیا اور آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 52 پیسے کمی واقع ہوئی اور ڈالر 173 روپے75 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔