پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

6%D9%BE%D8%B3%D8%B4%D8%AF%DB%81%D9%84%D9%84%D8%A7%D8%B115%D9%81%D8%B9%D8%A8.jpg


ایک طرف آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تو دوسری جانب روپے کےمقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 18 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1493530020983234568
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 175روپے47 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج مزید 31 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 175 روپے 78 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب آج کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےدوران مثبت رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 87 اعشاریہ 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

Whats-App-Image-2022-02-15-at-5-57-48-PM.jpg


ہنڈرڈ انڈیکس کی زیادہ سے زیادہ سطح45 ہزار 804 رہی جب کہ کم ترین سطح 45 ہزار502 اعشاریہ 81 ریکارڈ کی گئی، کاروبار کے اختتام تک انڈیکس45 ہزار731 اعشاریہ 70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حصص منڈی میں جہاں تک حجم کی بات کی جائے تو یہ بہت ہی حوصلہ افزاء رہے ہیں کیونکہ آج کاروبار کے دوران 27 کروڑ والیمز کا آج مارکیٹ میں کاروبار ہوا ہے۔


معاشی ماہرین کے مطابق جیسے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے آنے والے دنوں میں ان وجوہات کی وجہ سے ملک میں مقامی سطح پر بھی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
I never understood that domestic consumption for dollars is just two or maximum three billion dollars per years as per forex dealer head haji Mastan.
All other dealing is through banks. Why this two to three billion dollars is a big headache.
Rupee devaluation is encouraging people to keep savings in foreign currency.