پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 457 پوائنٹس کا اضافہ

FarooqShad

Senator (1k+ posts)

سرمایہ کاروں کی طرف سے دلچسپی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل زبردست تیزی کا رحجان ہے، 100 انڈیکس 457.59 پوائنٹس بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہونے اور ایکسٹرنل اکاؤنٹ بحران ختم ہونےکی اطلاعات نے ملک بھر میں سرمایہ کاری کے تمام شعبوں کا اعتماد بڑھایا جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی مستقبل میں معیشت کی بہتری کی پیشگوئیاں بھی سٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں، سٹیٹ بینک کی روشن پاکستان سکیم سے ترسیلات زر کی آمد مزید بڑھنے کی توقعات جیسے عوامل نے بھی سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کیے ہوئے ہیں۔


ٹریڈنگ کے دوران پور ےکاروباری روز میں انڈیکس ایک موقع پر 41932.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ سطح ٹریڈنگ کے اختتام پر برقرار نہ رہ سکی، کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 457.59 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41834.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.11 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جس کے بعد سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران 52 کروڑ 67 لاکھ 22 ہزار 976 شیئرز کا لین دین ہوا۔

 
Last edited by a moderator: