پاکستان سٹیل مل میں کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے؟

stell11.jpg


پاکستان اسٹیل ملز کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے روس اور چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے رواں برس کے آخر تک 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس میں پرائیوٹائزیشن کمیشن کے ایک سینئر افسر کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ رواں برس کے آخر میں پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیل مینوفیکچرنگ کمپلیکس "پاکستان اسٹیل ملز" کو دوبارہ سے بحال کرنے کیلئے روس اور چینی سرمایہ کار ایک کنسورشیم کا حصہ بن کر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہرکررہے ہیں۔

سینئر افسر نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی سالانہ تین ملین ٹن ٹھنڈا اور گرم رولڈ اسٹیل تیار کرنے کی صلاحیت ہے ، اس کی بحالی کیلئے بنائے گئے منصوبے میں پاکستان اسٹیل ملز کی حدود میں ایک نئے اسٹیل کورپ لمیٹڈ ادارے کے قیام کا امکان ہے جو بیرونی سرمایہ کاروں کو انڈسٹریل یونٹ فراہم کرے گا۔

حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کو بیچنے یا پرائیویٹائز کرنے کے بجائے بیرونی سرمایہ کاری کی مدد سے آپریشنز اور پروڈکنشز بحال کرنے پر غور شروع کردیا، جس حوالے سے پرائیوٹائزیشن کمیشن کے افسر کا کہنا تھا کہ " ہم پہلے سال میں دس لاکھ ٹن کی پروڈکشن کیلئے ایک ارب ڈالر سالانہ کی سرمایہ کاری کی امید کررہے ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کار پروڈکشن کو 20 لاکھ سے 30 لاکھ تک لے جانے کیلئے مزید 3 سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر بھی آمادہ ہیں۔
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
Jab total production capacity hi 10 lakh Ton/year hay to yeah kaunsay 20 ko 30 karaingay? Pakistan k liye behtar hay issay privatize ker dain. Hukumat ko karobar kerna hi nhi chahiye, warna corruption sey jaan nhi chutnay wali