پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

3pslprixw.jpg

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن میں فاتح قرار پانے والی ٹیم کو وننگ ٹرافی کے علاوہ 8 کروڑ روپے انعام میں دیئے جائیں گے۔

خبررساں ادارے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل سیزن سیون کے فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں رہے گی بلکہ سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔

دیگر انعامات میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ہے جس کے حقدار کھلاڑی کو 30 لاکھ روپے، اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کیلئے 35 لاکھ کا انعام رکھا گیا ہے۔


اس کے علاوہ ایمپائر آف دی لیگ، سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر، بہترین فیلڈر، بہترین ایمرجنگ پلیئر،بہترین کیپر، بہترین آل راؤنڈر کو بھی 35 ،35 لاکھ روپے فی کس کا انعام دیا جائے گا۔

واضح ہو کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کا فائنل آج شام ساڑھے سات بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔