پاکستان سے کورونا کے بادل چھٹ گئے؟ 24 گھنٹے میں کورونا سے کوئی موت نہ ہوئی

corona-business-111.jpg


کورونا وبا سے نظام عالم مفلوج ہونے کے بعد اب نظام زندگی بہتری کی جانب جا رہا ہے اور جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جلد ہی اس وبا سے جان چھوڑ جائے گی، کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کوویڈ-19 سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی او سی اسدعمر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے باعث کسی بھی متاثرہ شخص کی موت نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دو سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایک دن میں وائرس سے کسی پاکستانی کی جان نہیں گئی۔

https://twitter.com/x/status/1506465825297149955
دوسری جانب تازہ ترین اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو ایک دن میں 34 ہزار 476 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 443 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح مریضوں کی شرح ایک اعشاریہ 28 فیصد ہے۔

https://twitter.com/x/status/1506350448382705665
چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی، جب کہ 455 کورونا کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Clipboard04.jpg


این سی او سی نے بھی اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے کہ 2 سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی مریض کی وائرس سے موت نہیں ہوئی۔

 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
Well done Asad Umar and the whole NCOC Team
Thanks to all workers who have served the nation.
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
بہت اچھی بات ہے ویسے کرونا دنیا سے ہی ختم ہورہا ہے لہذا پاکستان وہ پہلا ملک بن سکتا ہے جہاں پر کوی بھی بغیر کسی شرط (پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسینیشن) کے آسکے اسطرح ہماری شہرت ایکدم پوری دنیا میں بڑھے گی کیونکہ شوقین لوگ جن کی جیب میں پیسہ بھی ہوتا ہے روزانہ ملکوں کی لسٹ میں اپ ڈیٹ دیکھتے ہیں کہ وہ کس ملک میں بغیر کسی ٹریول پابندی کے جاسکتے ہیں۔
موجودہ صورتحال میں جو ملک بھی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرے گا یہ اندھا دھند اس کی طرف بھاگیں گے