پاکستان میڈیا کے ریونیو میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے،فواد چوہدری

6%D9%81%D8%A7%D9%88%D8%A7%D8%AF%D9%85%D8%B9%D8%AF%DB%8C%D8%A7%20%D8%B1%D8%B9%D8%B7%D8%B9%D9%86%D8%A6%D8%B9.jpg

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا کے ریونیو میں 600 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے جو کہ انڈسٹری کیلئے خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں میڈیا ریونیو کا گراف شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیا کے ریونیو میں 2018 سے 2021 تک 600 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میڈیا کے ریونیو میں اضافہ خوش آئند ہے، وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معیشت مستحکم نہ ہو تو اشتہارات میں اتنا اضافہ کیسے ممکن ہے۔

https://twitter.com/x/status/1483062966845161476
فواد چودھری نے میڈیا مالکان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذرا سوچئے اور خدا کیلئے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کریں تا کہ انہیں بھی مہنگائی کا اثر کم لگنا شروع ہو۔