پاکستان میں اب تک کتنے کروڑ افراد کورونا ویکسین لگواچکے ہیں؟

804713_9198946_vaccine7_updates.jpg


ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7 کروڑ سے زائد ہو گئی ہے، 14 ستمبر کو پاکستان بھر میں 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ویکسین کی ڈوز لگائی گئی جبکہ 15 ستمبر کو 9 لاکھ 9 ہزار 820 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پہلی ڈوز لگوانے والےافراد کی تعداد 7کروڑ 13 لاکھ 11 ہزار 567 ہو گئی ہے گزشتہ روزملک 9 لاکھ 9ہزار 820افراد کو ڈوز لگائی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1438370817595826181
یاد رہے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد انتقال کر گئے اور 3ہزار 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح5.30فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 4 اور مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 821 ہوگئی ہے۔پانچ ہزار 39 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 86 لاکھ 82 ہزار 730 ٹیسٹ ہوچکے ہیں جبکہ کرونا ویکسین کی ڈوز کی تعداد مجموعی ٹیسٹوں سے 6 گنا ہے۔