پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہو گیا

car.jpg


وفاقی وزیر حماد اظہر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے ماس ٹرانزٹ کو بجلی پر منتقل کرنے کیلئے گزشتہ سال دسمبر میں ایک الیکٹریکل وہیکل پالیسی پر کام شروع ہوا تھا جس کے تحت ایک چینی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "BYD" نامی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی گلوبل کمپنی ہے جس کا پاکستان میں سفائر گروپ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے یہ کمپنی اب پاکستان میں ہی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی۔

https://twitter.com/x/status/1395332090850336769
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ برس 22 دسمبر کو ملک کی پہلی الیکٹرک موٹر وہیکل پالیسی منظور کی تھی۔ جس میں ملک کے اندر ایسی کمپنیز کو لانے سے متعلق ارادہ ظاہر کیا گیا تھا جو کمپنیاں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بناتی ہیں۔

 
Last edited by a moderator:

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
Kab tak china per inhesaar kerein gay , kahan hen pakistani engineers aur start ups. Kiun koi R and D nahin ho rahee automobiles mein pakistan mein , ab to R and D ki bhi ziada zaroorat nahin sab kuch poori dunya ne bana dia hai , nakal hee ker lo bhai.