پاکستان میں انٹرنیٹ کی اچانک سپیڈ سلو ہونے کی وجہ کیا ہے؟

int112.jpg


ایشیاء یورپ 25 ہزار کلومیٹر طویل ڈبل اے ای ون کیبل میں خلل پیدا ہونے سے پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 ٹیرا بائٹ کا اہم ترین کیبل نیٹ ورک فجیرا کے قریب خراب ہوا جس کے باعث پاکستان سمیت متعدد ایشیاء ممالک میں انٹرنیٹ اسپیڈ سلو ہوگئی ہے۔

ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ بحران کے باعث انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کو دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقل کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی خلل کو دور کرنے اور مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیموں نے فالٹ والی کیبل کی نشاندہی کرلی ہے تاہم 40 ٹیرا بائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگ سکتے ہیں، اتنے دن تک پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو انٹرنیٹ کی سلو اسپیڈ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی ٹیموں نے فالٹ کی نشاندہی کے بعد فالٹ والی کیبل کو سسٹم سے علیحدہ کیا جارہا ہے، فالٹ کو دور کرنے میں 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پاکستان میں انٹرنیٹ کی اچانک سپیڈ سلو ہونے کی وجہ کیا ہے؟​



عمڑان خان


ایک مطمئن پٹواری کی ریسرچ