پاکستان میں ای بائیک کے بعد پہلی ماحول دوست اسکوٹی بھی متعارف،قیمت کتنی؟

bike.jpg


پاکستانی عوام کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، اب عوام الیکٹرک اسکوٹر سے بھی مستفید ہوسکیں گے، جولٹا کمپنی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر فروخت کے لیے پیش کردیا ہے،جے ای الیکٹرک اسکوٹر میں 1500 واٹ موٹر اور 20 ایمپیئر آر ڈرائی بیٹری موجود ہے،مکمل چارجنگ کے ساتھ یہ اسکوٹر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسکوٹر کی رفتار 55 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ چارج کرنے پر 1.8 یونٹس بجلی خرچ ہوگی،جے ای اسکوٹی ماحول دوست، ایندھن فری، اسموک فری، بے آواز اور آلودگی سے محفوظ ہے،اس جدید اسکوٹر کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار رکھی گئی ہے، کلچ اور گیئرز نہ ہونے کہ وجہ سے مینٹینیس کا بھی خرچہ نہیں۔


پاکستان میں مقامی طور پر پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل کا افتتاح وزیراعظم نے 8 جولائی کو ایک کیا تھا،ماحول دوست بائیک کو بھی جولٹا کمپنی نے ہی تیار کیا تھا،جولائی میں جے ای 70 کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا جبکہ جے ای 70 ایل، جے ای 70 ڈی، جے ای 100 ایل، جے ای 125 ایل، جے ای اسکوٹی اور جے ای اسپورٹس بائیک بتدریج صارفین کیلئے دستیاب ہونگی۔