پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ مہنگائی ہے؟حکومت کا اعتراف

inflation.jpg


ملک میں بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ مہنگائی ہے،حکومت کا اعتراف

حکومت پاکستان نے بالاخر اس بات کا اعتراف کرہی لیا کہ پاکستان میں پڑوسی ملک بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ مہنگائی کا طوفان ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے دستاویزات بھی جاری کردیئے، وزارت خزانہ کی جانب سے مہیا کی گئیں دستاویزات کے مطابق پاکستان میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف کرلیا گیا ہے۔

جاری دستاویزرات کے مطابق رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں عوام نے بھارتی عوام سے زیادہ مہنگائی کا بوجھ اٹھایا،جبکہ جنوری تا ستمبر ہر مہینے بھارت اور بنگلہ دیش میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے کم ریکارڈ کی گئی ہے،جنوری 2021 میں پاکستان میں مہنگائی 5.7، بھارت 4.1، بنگلہ دیش میں 5 فیصد تھی۔

فروری میں پاکستان میں مہنگائی 8.7 بڑھی جبکہ بھارت میں 5 اور بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی۔ مارچ میں پاکستان میں مہنگائی 9.1 فیصد مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا، اپریل میں یہ شرح 11.1 ریکارڈ کی گئی۔ مئی میں 10.9 فیصد جبکہ بھارت میں 6.3 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی۔

جون میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.7 تک پہنچ گئی،جولائی اور اگست میں 8.4 رہی تاہم ستمبر میں پاکستان میں مہنگائی 9 فیصد ہوگئی اور بھارت میں 4.4 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد رہی،اکتوبر 2021 میں پاکستان میں یہ شرح 9.2 تک پہنچ گئی جبکہ بھارت میں 4.4 تک برقرار رہی،دوسری جانب ترکی ، ایران اور کرغیزستان میں مہنگائی پاکستان سے زیادہ ہے۔

ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے، آٹا،چینی،دال،گھی سمیت ہر شے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے، اشیائے خورونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل بنادی ہے، لیکن حکومت کی جانب سے ریلیف کے صرف دعوے ہی کئے جارہے ہیں۔

 
Last edited by a moderator: