پاکستان میں دستیاب سب سے سستی الیکٹرک کار، کتنے میں ملے گی؟ خصوصیات

ec%20pak%20cass.jpg


دنیا میں بی ایم ڈبلیوix اور Audi E-tron جیسی الیکٹرک گاڑیاں دستیاب ہیں جو کہ مقامی لحاظ سے بہت مہنگی ہیں۔ ان کا مقابلہ کرنے کیلئے اب یہاں Rinco Aria کے نام سے الیکٹرک گاڑی متعارف کرائی گئی ہے جو کہ سب سے سستی ہے۔

یہ گاڑی امریکی انجنیئرز نے ڈیزائن کی ہے جب کہ اسے چین میں تیار کیا گیا ہے۔ اس گاڑی کی سیٹنگ کیپسٹی اور سائز کی بات کی جائے تو یہ سوزوکی ویگن آر جیسی گاڑی ہے۔

چینی مینوفیکچرر کی تیار کردہ رنکو آریا کی قیمت پاکستان میں 24 لاکھ روپے ہے جس میں سے ساڑھے 4 لاکھ روپے ڈیوٹی ہے۔ اس کے بغیر گاڑی کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔ گاڑی میں لیتھیم بیٹری ہے جو کہ فل چارج کے ساتھ 200 کلومیٹر سفر طے کرتی ہے۔ اس کی ٹاپ سپیڈ 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

گاڑی کا فرنٹ بالکل کسی یورپین کار جیسا ہے بالخصوص فیاٹ 500، اس میں ہیلوجن ہیڈلائٹس اور بلیک گرل کی گئی ہے جو کہ اسے کسی جدید کار جیسا بناتی ہے۔ 13 انچ کے الائے وہیل، ریورس پارکنگ سینسر کے علاوہ آگے سے پیچھے تک ایک کریکٹر لائن ہے۔ مگر پھر بھی ایک طرف سے دیکھا جائے تو کافی بنیادی شکل کی کار محسوس ہوتی ہے۔

کار 7 مختلف رنگوں میں دستیاب ہو گی جن میں ایک ڈوئل آپشن کے ساتھ بھی ہوگا۔ گاڑی کے ٹرنک میں چارجر ہے جس کے علاوہ بوٹ اسپیس کو پچھلی سیٹوں کو فولڈ کر کے بڑھایا جا سکتا ہے۔


گاڑی میں ڈیجیٹل انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین ہے جس میں اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کے ساتھ تمام آپشن موجود ہیں۔ یہی نہیں پاور ونڈوز، پاور اسٹیئرنگ، سنٹرل لاکنگ جبکہ ریورس اور نیوٹرل کیلئے بٹن لگائے گئے ہیں۔

گاڑی میں ڈرائیونگ کے دو مختلف موڈ ہیں جن میں عام حالت میں حد رفتار60 کلومیٹر فی گھنٹہ جب کہ اسپورٹس موڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاتی ہے۔ تاہم گاڑی میں کوئی ایئر بیگ نہیں ہے۔

کمپنی بیٹری لائف کی ایوریج کے لحاظ سے 8 سال تک کا دعویٰ کرتی ہے جبکہ بیٹری کی 3 سال کی گارنٹی ہے، یہ کار 9 سے 10 سیکنڈز کے دوران صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جاتی ہے جو کہ اس کار کی ایک بہترین خوبی ہے۔​