پاکستان میں سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کتنے فیصد کمی کا امکان ہے؟

smartph1111.jpg


اسمارٹ فونز یوزرز کیلئے خوشخبری،اسمارٹ فون کی قیمتوں میں 35 فیصد تک کمی کا امکان ہے، ایئرلنک کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کی قیمتیں 35 فیصد تک کم ہوسکتی ہیں، جبکہ پاکستان میں سیل فون کی قیمتیں 10 سے 15 فیصد تک کم ہوسکتی ہیں کیونکہ مقامی اسمبلی جون 2022 تک سیل فون کی کل طلب کا 90 فیصد پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ٹیکنو پیک الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای اوعامر علاوالا نے بتایا کہ جولائی 2020 میں موبائل انڈسٹری پالیسی متعارف ہونے کے بعد سے پاکستان میں نوزائیدہ سیل فون انڈسٹری نے 60,000 ملازمتیں فراہم کیں، جس سے جون 2022 تک ملک میں فون کی طلب نوے فیصد تک پوری ہوسکے گی۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ملک میں مقامی پیداوار اور سستی لیبر پر ڈیوٹی مراعات سے سیل فون کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد تک کمی واقع ہو گی،کمپنی سالانہ تقریباً 10 ملین سیل فون تیار کر سکتی ہے،پاکستان میں Infinix، Tecno، ITEL، اور Nokia فونز تیارہورہے ہیں،پاکستان میں تیار ہونے والے زیادہ تر فونز کی قیمت 200 ڈالر سے کم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 200 ڈالر کے سیل فون پر نیم بند یونٹس کی ڈیوٹی اور لیبر کی لاگت تقریباً 2000 روپے ہے،جبکہ اس کے مقابلے میں دو سو ڈالر کے فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی 10,500 روپے ہے،انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق تیس سیل فون کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل فون بنانے کی اجازت مل گئی ہے۔ تیس میں سے انیس نے پہلے ہی اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کا مقامی طور پر اسمبل شدہ ہینڈ سیٹس پر بھی براہ راست اثر پڑے گا،ایئر لنک کمیونیکیشن کے سی ای او مظفر حیات پراچہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی موبائل فون پالیسی کی وجہ سے مقامی طور پر اسمبل فونز کے ڈیوٹی اور ٹیکسز میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

سی ای او نے بتایا کہ اس وقت Tecno، iTel، TCL، Alcatel، اور Xiaomi موبائل فونز تیار کر رہے ہیں،ہماری واحد کمپنی ہے جو صارفین کی ضروریات پوری کررہی ہے،کمپنی کے پاس ہر ماہ تقریباً 0.8 ملین فونز بنانے کی کل صلاحیت ہے، اور وہ اسے مزید بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سیل فون انڈسٹری میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے،پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ پاکستان میں اس وقت اسمارٹ فون کی رسائی صرف 36 فیصد ہے، ہمیں ایک بہت بڑا خلا نظر آرہا ہے جسے پر کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان سے سیل فونز کی برآمد کے بھی امکانات ہیں۔