پاکستان میں مانع حمل ادویات سے آبادی کم کرنے کا منصوبہ

FarooqShad

Senator (1k+ posts)
پاکستان میں مانع حمل ادویات سے آبادی کم کرنے کا منصوبہ

حکام کے مطابق 2030 تک ملک میں آبادی کی شرح کو 2.4 فیصد سے کم کر کے 1.1 فیصد پر لایا جائے گا، تاہم 'ون چائلڈ'پالیسی زیر غور نہیں۔


96951-1860095671.jpg


پاکستان میں حکام نے مانع حمل ادویات کے استعمال سے آبادی کو کم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت 2030 تک ملک میں آبادی کی شرح کو 2.4 فیصد سے کم کر کے 1.1 فیصد پر لایا جائے گا۔

ایک سینیئر عہدیدار نے عرب نیوز کو بتایا کہ مانع حمل ادویات کے استعمال کو فروغ دے کر پاکستان میں آبادی کم کی جائے گی۔

اس حوالے سے 2018 میں مشترکہ مفادات کونسل کی آبادی کے حوالے سے پیش کردہ سفارشات پر عملدرآمد کے لیے ایک قومی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔

پاپولیشن پروگرام ونگ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شاہد حنیف کہتے ہیں کہ 'اس منصوبے کے کئی مراحل ہیں جن میں پاپولیشن فنڈ، قانون سازی، نصاب اور تربیت اور علما سے مشاورت شامل ہے۔'

اس پروگرام کے تحت مانع حمل ادویات کی شرح پیداوار بھی سال 2025 تک 34 فیصد اور سال 2030 تک 60 فیصد تک لے جائی جائے گی، جس کا مقصد موجودہ شرح پیدائش جو کہ 2.4 ہے کو 2025 تک 1.5 فیصد جبکہ 2030 تک 1.1 فیصد تک لانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ یہ ہدف فی خاتون موجودہ شرح پیدائش 3.6 فی صد سے کم کرکے 2.2 فیصد تک لانا چاہتے ہیں۔

موجودہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی سالانہ اوسط شرح پیدائش 50 لاکھ سے زائد ہے۔ شرح پیدائش کو 1.1 فیصد پر لانے کے بعد یہ تعداد 23 لاکھ تک کم تک ہو جائے گی جبکہ پاکستان کی موجودہ آبادی 21 کروڑ دس لاکھ سے زائد ہے۔

ڈاکٹر حنیف کے مطابق: 'صوبائی حکومتوں کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے مزید فنڈنگ جاری کر دی گئی ہے اور مانع حمل ادویات بھی ان کی ضروریات کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔'

انہوں نے بتایا کہ ایک کنٹراسیپٹیوز کموڈٹی سکیورٹی ورکنگ گروپ (سی سی ایس ڈبلیو جی) بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ مانع حمل ادویات کی دستیابی، ان کی بروقت خریداری، تقسیم، سٹاک اور اعداد و شمار کی دستیابی وغیرہ کو یقینی بنایا جاسکے۔

ڈاکٹر حنیف کا کہنا تھا: 'قابل انتظام آبادی کے ساتھ ہم لوگوں اور قومی معیشت کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے وسائل کو زیادہ موثر انداز میں استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔ یہ اس لئے اہم ہے کیونکہ پاکستان کی تقریباً دو تہائی آبادی 20 سال سے کم عمر ہے۔ ان افراد کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کی ضرورت ہے۔ اگر انہیں بنیادی ضروریات حاصل نہ ہوئیں تو مستقبل میں ملک کو بہت بڑے معاشرتی خلل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔'

ون چائلڈ پالیسی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ڈاکٹر حنیف نے کہا کہ 'پاکستان ون چائلڈ پالیسی پر غور نہیں کر رہا اور اس کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔'

پروگرام کا ایک اور ہدف خواتین میں حمل کے دوران اموات کی شرح کو 170 سے کم کر کے 70 پر لایا جانا بھی شامل ہے۔

 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کرپشن کم نہیں ہوئی تو آبادی کم کرنے سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا​
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
کرپشن کم نہیں ہوئی تو آبادی کم کرنے سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا​
نہیں ایسا نہیں ہے؟ اگر دیکھا جائے تو جب آبادی کم ہو جاےگی
تو اسی تناسب سے کرپشن بھی کم ہو جائے گی ناں ؟ یہ اکیسویں صدی کا
نیا فارمولہ ہے کہ اگر کرپشن کم کرنی ہے تو کرپشن کرنے والوں کو ہی کم کر دو
اب اس میں کیا انصاری صاحب ؟؟..... ?
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
نہیں ایسا نہیں ہے؟ اگر دیکھا جائے تو جب آبادی کم ہو جاےگی
تو اسی تناسب سے کرپشن بھی کم ہو جائے گی ناں ؟ یہ اکیسویں صدی کا
نیا فارمولہ ہے کہ اگر کرپشن کم کرنی ہے تو کرپشن کرنے والوں کو ہی کم کر دو
اب اس میں کیا انصاری صاحب ؟؟..... ?
تو کرپشن بلکل ختم کرنے کے لئے ۔۔۔
?
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Yeh 70 saal lehlay hota tau kiya hi baat thi......
In the days of Ayub Khan there was a family planning deptt. It was working well and produced good results. With the coming of Bhutto this programme alongwith planning education and industrialization make a hasty departure. We are still searching for them.
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
تو کرپشن بلکل ختم کرنے کے لئے ۔۔۔
?
دیکھیں جی کرپشن بلکل تو کبھی بھی ختم نہیں ہوگی؟...کیونکہ جو کرپشن
روکنے والے ہیں وہی کرپٹ ہونگے تو؟...ہاں اگر کہیں غلطی سے دو چار ایٹم بم
چل گئے تو ...نہ رہے گا کرپٹ ..اور نہ رہے گی کرپشن....
اب اس میں کیا ... ?
 

The wizard

MPA (400+ posts)
Mera khayal hai pakistanio ko agr is sy masla hai to khud hi kam bacho ki policy bna kr amal kry hamary yaha b janny waly ny shadi k 2sry din kafi shour kiya bachy 2 paida krny hai lakin aj tafreeh k chkro mai uske 5 bachy hai
 
Last edited:

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Too little too late. No matter what we do we are headed to > 300 million by 2050.
Hahaha....I don't see any problem with that?...Actually it will be a blessing in disguise .
With that many people to accommodate, we have to conquer some new land, if not from India, then in a galaxy far far away.
اوہو اگر بندے پر بندہ ہی چڑھ جائے تو ہم کم از کم
چاند پر تو پہنچ ہی جایں گے.
اب اس میں کیا ... ?