پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ :موبائل فون کی درآمدات میں 73 فیصد کمی

raza1121.jpg


رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں جزوی تیار شدہ یا مکمل طور پر تیار شدہ موبائل یونٹس کی درآمد 73 فیصد کم ہو کر 179 ملین ڈالر رہ گئی جو ایک سال قبل 661 ملین ڈالر تھی،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کے نفاذ کی وجہ سے درآمدات میں کمی سے ملک کے لیے زرمبادلہ میں 410 ملین ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔

مقامی طور پر تیار کردہ سیل فونز کی برآمدات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے نے کہا کہ میک اِن پاکستان پالیسی شاندار کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی اسمبلنگ کے لیے موبائل فون کے اجزا کی درآمد میں 407 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ گزشتہ سال 133 ملین ڈالر سے بڑھ کر 674 ملین ڈالر ہوگئی، اس پالیسی کے کے باعث مقامی طور پر اسمبل شدہ موبائل فون مارکیٹ میں 200 ڈالر سے بھی سستے ہیں۔

پاکستان میں تقریباً 80 سے 85 فیصد فروخت ہونے والے موبائل فون کی قیمت 200 ڈالر یا اس سے کم ہے، مقامی سطح پر موبائل اسمبلنگ میں اضافے کے لیے ڈیوٹی مراعات پر مشتمل موبائل پالیسی کے باعث پاکستان میں اب 200 ڈالر سے کم کے زیادہ تر موبائل فون کی اسمبلنگ کی جارہی ہے۔

مارکیٹ حصص کے لحاظ سے چینی مینوفیکچررز مارکیٹ کے تقریباً نصف حصے پر قابض ہیں کیونکہ انہوں نے حکومت کی طرف سے پیش کردہ مراعات سے جلد استفادہ کیا اور اسی لیے انہیں مارکیٹ میں برتری حاصل ہے۔

مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ موبائل اسمبلرز جزوی تیار حالت میں موبائل درآمد کر رہے ہیں جنہیں پھر پاکستان میں اسمبل کیا جاتا ہے، اس سے نہ صرف زرمبادلہ کی بچت ہوتی ہے بلکہ صنعتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملتا ہے اور روزگار بھی پیدا ہوتا ہے، سام سنگ نے حال ہی میں پاکستان میں موبائل فون اسمبل کرنا شروع کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں، اسمارٹ فونز اب ایک ضرورت بن چکے ہیں کیونکہ اب بہت سے درمیانے اور چھوٹےتاجر اپنے کاروبار موبائل فون پر چلاتے ہیں، اس حکومت کے آغاز میں پاکستان موبائل فون کا خالص درآمد کنندہ تھا لیکن اب صورتحال اس کے برعکس ہو چکی ہے اور اس شعبے میں ملازمتیں بھی پیدا ہو رہی ہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ ہمارا وژن پاکستان کو موبائل فون کی تیاری اور برآمد کا مرکز بنانا ہے، موبائل فونز کی برآمد جلد شروع ہو جائے گی جس سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو میں ٹیکنو پیک الیکٹرانکس کے سی ای او عامر علاوالا نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ اس صنعت نے ہنر مند ملازمتیں بھی پیدا کیں،موبائل فون انڈسٹری میں اب تک تقریباً 50,000 ملازمتیں پیدا ہو چکی ہیں،جنوری 2022 تک ملک میں فروخت ہونے والے تمام موبائل فونز میں سے 90 فیصد پاکستان میں بنائے جائیں گے۔

سی ای او نے کہا کہ عالمی برانڈز جیسے سیم سانگ، ٹیکنو،انفنکس،اوپو،وی وو،رئیل می،نوکیا،آئی ٹیل جنوری 2022 کے آخر تک مقامی طور پر مینوفیکچرنگ شروع کر دیں گے،اس وقت تقریباً بارہ مقامی برانڈز پاکستان میں اسمبل ہو رہے ہیں،چین کی موبائل فون انڈسٹری کی پاکستان میں برآمدات اور منتقلی کا عمل جاری ہے۔

ایس آئی گلوبل کے سی ای او نعمان احمد نے کہا کہ پاکستان موبائل مینوفیکچرنگ میں ترقی کر رہا ہے،مقامی مینوفیکچرنگ کی وجہ سے عوام کے لیے سستی اور وسیع پیمانے پر دستیابی اب زیادہ قابل حصول ہے،مقامی مینوفیکچرنگ کے ذریعے زرمبادلہ کی شکل میں جو بچت کی جارہی ہے،اسے ان علاقوں تک پہنچایا جا سکتا ہے جنہیں ترقی کے لیے حکومتی تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تکنیکی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہا ہے اور اس شعبے میں کام کرتے ہوئے صنعت کو پھلتے پھولتے دیکھنا خوشی کی بات ہے،ٹیکنالوجی کے عالمی اداروں کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان میں بھی موبائل فون کا ایک بڑا برآمد کنندہ بننے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
 

Multani Malang

Councller (250+ posts)
It may help us only in the longer run, if we succeeded to increase the exports in northern africa & sub-sahara region. But until now savings are only 410m$ in import of mobiles and spendings of import of assembled part are 514m$, so the net loss is 104m.
 

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
Why do overseas Pakistanis have to pay double tax on iphones?

They should pay even Triple Tax .
Some of them used it to smuggle IPhone legally.
They used to do , Friday flight to Dubai and Saturday flight back with IPhone !!!

I do agree with this TAX !!!!
This will reduce Phone smuggling and now people can buy from Pakistan .
 

Faraqlit

Senator (1k+ posts)
Desprado is digital vultures, eats dead meat and love to spread lies, depression and harami nepotism mafia.

All Patwari love Baji Marium Femdom approch
 

Masud Rajaa

Siasat member
They should pay even Triple Tax .
Some of them used it to smuggle IPhone legally.
They used to do , Friday flight to Dubai and Saturday flight back with IPhone !!!

I do agree with this TAX !!!!
This will reduce Phone smuggling and now people can buy from Pakistan .
iphones aren't officially available in Pakistan

it costs 180k in America and 380k in Pakistan
this is ridiculous
more than double.
 

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
iphones aren't officially available in Pakistan

it costs 180k in America and 380k in Pakistan
this is ridiculous
more than double.
As I wrote before they should put tripple TAX on IPhone !!!!
No matter who is bringing IPHONE !!!!!!!
 

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
you are obviously mentally not stable
baba sathya gia hai

Dear ,
I have my reputation and that is why I can’t use the language which you are using against me .
So , you have upper hand . And you are free to use the language which you use at home as well( most probably )

I gave a logical reason “ What was the reason that Government had force to imposed high TAX on mobile “
I know how people misused this facility and became very rich which damaged Pakistan by the end of the day .
But you are trying to get support without any logic and by using Rubbish language against those who are not supporting your idea .!!!!
Keep going , no one had succeeded to provoke me to use Bad Language against anyone .

you can try hard , if you can ;) !!!!
Defeat would be your end destination;)
 

Masud Rajaa

Siasat member
Dear ,
I have my reputation and that is why I can’t use the language which you are using against me .
So , you have upper hand . And you are free to use the language which you use at home as well( most probably )

I gave a logical reason “ What was the reason that Government had force to imposed high TAX on mobile “
I know how people misused this facility and became very rich which damaged Pakistan by the end of the day .
But you are trying to get support without any logic and by using Rubbish language against those who are not supporting your idea .!!!!
Keep going , no one had succeeded to provoke me to use Bad Language against anyone .

you can try hard , if you can ;) !!!!
Defeat would be your end destination;)
khabti baba