پاکستان میں مہنگائی کی شرح کتنی ہوگئی؟ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ

adbp11.jpg

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح بڑھ کر 21 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

خبررساں ادارے کی روپرٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوری سے جون کے درمیان کے معاشی اعدادوشمار پر مبنی آؤٹ لک جاری کردیئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور عالمی معاشی حالات ایشیائی ممالک کو متاثر کرسکتے ہیں، پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران مہنگائی بڑھ کر21 فیصد ہوگئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں مہنگائی کی یہ شرح 5 اعشاریہ7 فیصدسے بڑھ کر 7 فیصد ہوگئی ہے جبکہ سری لنکامیں یہ شرح 45 فیصد ہوگئی ہے

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی بنگلا دیش میں 6.1 سے بڑھ کر 7.4 فیصد، چین میں 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد اور تھائی لینڈ میں 2.2 سے بڑھ کر 7.7 فیصد ہو گئی۔


رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جنوری سے جون تک شرح منافع 5.25 فیصد بڑھا ، سری لنکا میں 9-5 ، بھارت میں 0.9 اور بنگلہ دیش میں 0.7 فیصد بڑھا۔

اے ڈی بی نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا کہ مشرقی ایشیاء کی شرح نمو کی پیشگوئی رواں سال کے لیے4.7 سے کم کر کے 3.8 فیصد کردی۔

واضح رہے کہ شرح نمو میں کمی کی وجہ سری لنکا کا معاشی بحران اور بھارت کی سخت مالی پالیسی ہے۔
 

360turn

Minister (2k+ posts)

What did ordinary average Pakistani buy last 3 months & 19 July headlines Update​

watch