پاکستان میں کورونا وبا خوفناک صورتحال اختیار کرنے لگی

corona-india.jpg


کورونا کے وار جاری،مزید30اموات،8ہزار183کیسزرپورٹ

ملک بھ میں کورونا کی پانچویں لہر کا قہر جاری ہے، مہلک وائرس کے وار مزید تیز ہوگئے ہیں،مہلک وائرس مزید تیس افراد کی جان لے گیا، جبکہ آٹھ ہزار ایک سو تراسی افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو دو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 63 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے ہیں،جن میں سے 7539 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 1240 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 11:92 رپورٹ ہوئی، پشاور میں مثبت کیسزکی شرح شرح 36 فیصد ،مظفرآباد 26 ،مردان میں 22 فیصد کراچی میں 26 فیصد ، حیدر آباد 21 فیصد ریکارڈ کی گئی، لاہورمیں شرح 21 ،لاہور 20.6 ،اسلام آباد 17 اورراولپنڈی میں 10 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


کورونا وائرس نے کراچی، اسلام آباد، حیدرآباد پشاور سمیت دس شہروں میں پنچے گاڑے ہوئے جہاں مثبت کیسز کی شرح دس فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے، اس کے باجود عوام احتیاطی تدابیر ماننے کو تیار نہیں ہیں، شاپنگ مالز ہوں یا کوئی تفریح مقام کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری ہوئی ہے۔