پاکستان میں 'کیا کمپنی' چھوٹی ایس یو وی اسٹونک لانچ کرنے کیلئے تیار

maxresdefault-1-1.jpg


جنوبی کوریائی کمپنی کیا پاکستان میں چھوٹی ایس یو وی اسٹونک لانچ کرنے کے لیے تیار ہے،کیا لکی موٹرز نے تصدیق کردی،کمپنی کے مطابق وہ اپنی سب کامپیکٹ ایس یو وی کیا اسٹونک کو آئندہ ماہ کے آخر میں لانچ کرے گی،کمپنی نے کرنسی ایکسچینج ریٹ کے اتار چڑھاؤ کے باعث قیمت کا تعین نہیں کیا۔

کمپنی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت کا اتار چڑھاؤ چلتا رہتا ہے،ابھی ڈالر پاکستان میں 168.94 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ کر چار ماہ میں 16 روپے بڑھا ہے، اس لئے قیمت مقرر کرنا قبل از وقت ہوگا،پاکستان کی آٹو انڈسٹری درآمد شدہ کاروں کے پرزوں پر خاص طور پر انحصار کرتی ہے ،خاص طور پر کیا لکی موٹرز پر اسلئے جب ڈالر کی قیمت بڑھتی ہے تو ان کی پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے اور اس کے برعکس کچھ کچھ کاریں 70 فیصد درآمد شدہ پرزوں سے بنی ہوتی ہیں، جنہیں CKDs کہا جاتا ہے۔


آٹوسیکٹر کے ماہر عثمان انصاری نے امید ظاہر کی کہ ایس یو وی اسٹونک کی قیمت 2.8 ملین اور 3.3 ملین روپے رکھی جاسکتی ہے،اس کا مقابلہ ہونڈا سٹی ، ٹویوٹا یارس ، چنگن السوین اور پروٹون ساگا کے سیڈان کار سیکشن سے ہوگا،عثمان انصاری نے بتایا کہ پاکستان میں کیا اسٹونک کا کوئی براہ راست مقابلہ نہیں،انہوں نے وضاحت کی یہ سوزوکی سوئفٹ سے بڑی اور نسان جوک سب کمپیکٹ ایس یو وی سے چھوٹی ہوگی،جسے پاکستان میں منفرد سیگمنٹ کی کار کہا جارہاہے۔


اسٹونک میں 1000cc ، 1200cc اور 1400cc اور 1600cc کا آپشن دیا گیا،اسٹونک کے علاوہ کیا لکی اس سال دسمبر میں اپنا پیوجاؤ 2008بھی لانچ کرے گی، یہ فرانسیسی پی ایس اے گروپ کی تیار کردہ کار ہے،جس میں 1200cc اور 1600cc اور 1400cc اور 1600cc انجن ہوگا،پیوجاؤ 2088 کی قیمت 3.6 سے 4.1 ملین روپے کے درمیان ہو سکتی ہے، 2000cc اسپورٹیج کیا کی پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار ہے، یہ گاڑی پاکستان کی پہلی کراس اوور ایس یو وی رہی ہے۔