پاکستان نے بھارتی شہری سکا خان کو بچھڑےبھائی سے ملنے کیلئے ویزا جاری کر دیا

6sikavisa.jpg

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قائم پاکستان ہائی کمیشن نے 1947 میں خاندان سے بچھڑ جانیوالے سکہ خان کو ویزہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق سکہ خان کوپاکستان میں اپنے بھائی محمد صدیق سے ملنے کیلیے ویزا جاری کیا گیا ہے دونوں بھائی 74 سال بعد کرتار پور صاحب راہداری پر دوبارہ ملے تھے ۔

اس ضمن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے، اعلامیے کے مطابق سکہ خان کو پاکستان میں اپنے بھائی محمد صدیق سے ملنے کیلئے ویزہ جاری کردیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1487033079398998018
پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ سکہ خان کو اپنے خاندان کے دیگر افراد سے ملنے کیلئے ویزا جاری کیا گیا۔ دونوں بھائی 74 سال بعد کرتار پور صاحب راہداری پر دوبارہ ملے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1487033658103898123
پاکستان نے نومبر 2019ء میں ویزا فری کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا تھا۔

پاکستان ہائی کمیشن نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ دونوں بھائیوں کی کرتارپور راہداری پر ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ راہداری لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1487034525620203525
سکہ خان اپنی والدہ کے ساتھ انڈیا میں رہ گئے تھےجبکہ ان کے والد، بڑا بھائی صدیق اور بہن پاکستان آگئے تھے۔ انڈیا میں سکہ خان کی والدہ کی وفات کے بعد ان کے ایک رشتہ دار نے ان کی پرورش کی ہے۔

دونوں بھائیوں کی دہائیوں بعد ہونے والی ملاقات میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے تھے۔
 

SRKhan

Councller (250+ posts)
Why didn't they try to meet before ? People could go across borders before too.