پاکستان نے گزشتہ مالی سال میں کتنے ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کی ؟

dollar-pakistan-loan-rt.jpg


پاکستان نے گزشتہ مالی سال میں 7.4 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کی

پاکستان گزشتہ مالی سال میں 7.4 ارب ڈالرز قرض ادا کرچکا ہے،یہ رقم میں 7.267ارب ڈالرز مرکزی قرضے اور 13 کروڑ ڈالرز ضمانتی قرضے تھے،30 جون، 2021 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 7.4 ارب ڈالرز کے قرضے ادا کیے ہیں،2020-21 میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی امور ڈویژن بروقت قرضوں کی ادائیگی کا ذمہ دار ہے،ادا کیے گئے غیرملکی قرضوں کی مجموعی مالیت 7.397 ارب ڈا لرز ہیں، جس میں 7.267 ارب ڈالرز مرکزی قرضے اور 13 کروڑ ڈالرز ضمانتی قرضے تھے۔

مرکزی قرضے 98.24 فیصد تھے، کورونا کے تناظر میں جی۔20 ممالک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی معطلی کے اقدامات کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو قرض ریلیف کے حصول کا موقع ملا تھا،حکومت نے بھی جی۔20 ڈی ایس ایس آئی فریم ورک کے تحت قرضوں کی ری شیڈولنگ کی درخواست دی اور مئی 2020 سے دسمبر، 2021کے دوران مجموعی طور پر 3.785 ارب ڈالرز کی معطلی حاصل کی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مجموعی قومی پیداوار جی ڈی پی کے تناسب سے پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔
ٹویٹر پر انہوں نے لکھا تھا کہ مالی سال2015-16کی بنیاد پر جی ڈی پی کے تعین کے بعد مالی سال 2021ء میں مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے مجموعی سرکاری قرضوں کی شرح 71.8 فیصد ہے جبکہ2005 -06کے مالی سال کی بنیاد پر مالی سال 2021میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح کا اندازہ 83.5فیصد لگایا گیا تھا،مالی سال2015-16کی بنیاد پر جی ڈی پی کے تناسب سے سرکاری قرضوں کی شرح میں تقریباً 12فیصد کمی ہوئی ہے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
یہ سارا کچھ محب وطن پاکستان کو سمجھ آسکتا پنجابستان کے پنجابی جرنیل مافیا اور امرتسری رام گلی کے چکلے کے مافیا کو نہیں