پاکستان کا یورپی یونین کے لئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس برقرار

6.jpg

یورپی یونین کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی (آئی این ٹی اے) نے پاکستان کا جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنسز (جی ایس پی) پلس اسٹیٹس برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، یورپین یونین اور پاکستان جوائنٹ کمیشن میں مشاورت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار ہے، برسلز میں یورپین یونین اور پاکستان جوائنٹ کمیشن میں مشاورت جاری ہے، موجودہ جائزے میں انفرادی طور پر پاکستان پر بات نہیں ہوئی ہے۔


یورپی کمیشن نے جی ایس پی پلس کی نئی شرائط پر بات کی ہے جن میں 6 نئے کنونشن شامل کیے گئے ہیں۔

یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ نئی شرائط میں معذور افراد کے حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور ماحولیات کا تحفظ کے کنوینشن شامل ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوٹی فری رسائی پاکستانی مصنوعات کے لیے انتہائی اہم ہے تاکہ یورپی منڈیوں میں چین، ویتنام، بھارت اور ترکی سے آنے والی یکساں مصنوعات کے ساتھ اس کی برتری بھی برقرار رہے۔

یہ اسٹیٹس یورپی یونین کو برآمد کی جانے والی مصنوعات کی 66 فیصد اقسام میں ٹیرف کے مکمل خاتمے کی سہولت دیتا ہے۔
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
Make our independent Export policy. Invest and promote technology and Agriculture. GSP plus or minus dont need to care about that then.