پاکستان کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیوی کرکٹر جیمز فالکنر کے الزامات پر ردعمل

3%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9%D8%B2%D9%BE%DA%86%D8%A8.jpg


پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کی جانب سے معاوضے سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر نے آج پی ایس ایل کو خیر آباد کہتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ کیے ہوئے معاہدے اور معاوضے کی پاسداری نہیں کی جارہی ۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس الزام پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جیمز فالکنر نے بورڈ پر غلط اور گمراہ کن الزامات عائد کیے، بہت جلد ان الزامات پر تفصیلی بیان بھی جاری کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1494989090143539202
یادرہے کہ جیمز فالنکر نے پی سی بی پر الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں پی ایس ایل کے بقیہ 2 میچز نہیں کھیل سکوں گا کیونکہ میں اپنے ملک واپس جارہا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1494975761144504327
انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں لیگ چھوڑنے پر شائقین سے معذرت خواہ ہوں ، مگر پی سی بی میرے ساتھ کیے گئے معاہدے اور معاوضے کو پورا نہیں کررہا، میں پورا وقت یہاں موجود رہا ہوں مگر مجھ سے مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے اور اسی لیے میں یہ تلخ فیصلہ لینے پر مجبور ہوا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1494976081581215744
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پی ایس ایل چھوڑنے میں تکلیف محسوس ہورہی ہے، میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے مددگار ثابت ہونا چاہتا تھا کیونکہ یہاں کے شائقین حیرت انگیز ہیں اور یہاں نوجوان کرکٹرز کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، مگرمیرے ساتھ ذلت آمیز رویہ روا رکھا گیا ، مجھے امید ہے کہ میری پوزیشن کو سمجھا جائے گا۔
 
Last edited by a moderator: