پاکستان کو خطرے کی تفصیلات نہیں بتائیں گے، چیف ایگزیکٹیو نیوزی لینڈ کرکٹ

davdi2111311.jpg


کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے پُرعزم تھی کیونکہ اس سے قبل پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ اور خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ جمعے کے روز صورتحال بدل گئی، اس حوالے سے دی گئی ہدایات اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر حالات بھی بدل گئے۔ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کی مختصر وجوہات پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتائی گئی ہیں تاہم تفصیلی انداز میں نہ تو انہیں بتایا گیا ہے اور نہ ہی بتایا جائے گا۔

ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ پی سی بی کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے لیکن ہمارے پاس دورہ منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔ وہ اس کے علاوہ کیا کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں جو ہدایات ملیں وہ ٹیم کو درپیش ممکنہ خطرے سے متعلق ایک ذمہ دار اور انتہائی محتاط ذرائع سے ملنے والی رپورٹس کا نتیجہ تھیں۔


کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں ہم نے انتہائی ذمہ دارانہ قدم اٹھایا۔ ہم نے فیصلہ کرنے سے پہلے نیوزی لینڈ کے حکومتی عہدیداروں کے ساتھ کافی بات چیت کی۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو اپنے موقف سے آگاہ کرنے کے بعد ہی ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے عین اس وقت پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا تھا، بلیک کیپس کی ٹیم کئی روز سے پاکستان میں موجود تھی۔
 
Last edited by a moderator:

MADdoo

Minister (2k+ posts)
takay ka experience ni in chawlon ko. Pakistan me security issue tha to Pakistan ko btao. bgairti
 

The wizard

MPA (400+ posts)
Very good is byaan sy Pakistan ko faida hoga aur NZ ka case politically ho jaye ga Pakistan must sue them in Icc it is very necessary for our reputation it doesn't matter there we loss case because of india influence but we shouldn't give them empty ground otherwise next time some other team also can create such scene in Pakistan
 

The wizard

MPA (400+ posts)
Why they can't provide Pakistan proof of security threat when Pakistan provided them road to room information of security