پاکستان کو سعودی عرب سے 3ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بنک کی تصدیق

pak-saudi11.jpg


وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بھجوائے گئی 3 ارب ڈالر کی رقم پاکستان کو موصول ہوگئی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3ارب ڈالر کے ڈپازٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تعاون کیلئے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ موصول ہونے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے جس سے نہ صرف ملکی معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے بلکہ آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والے قرض کیلئے بھی راہ ہموار ہوگی۔


واضح ہو کہ سعودی عرب کی جانب سے 3ارب ڈالر کے یہ ڈپازٹ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودیہ میں سامنے آنے والے 4اعشاریہ 2 ارب ڈالر کے پیکج کی ایک کڑی ہے، اس پیکج کے تحت پاکستان کو 1اعشاریہ 2 ارب ڈالر کاادھار تیل بھی فراہم کیا جائے گا۔

تاہم یہ ڈپازٹ اور ادھار تیل قومی خزانے کیلئے کافی بھاری پڑے گا کیونکہ حکومت کو کیش ڈپازٹ پر سالانہ 4 فیصد جبکہ ادھار تیل پر سالانہ 3اعشاریہ8 فیصد سود ادا کرنا پڑے گا۔

دیگر شرائط کے مطابق پاکستان کو ایک سال کے بعد یہ رقم واپس بھی کرنا ہوگی، سعودی عرب جب مرضی چاہے تین دن کے نوٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ بھی کرسکتا ہے۔
 

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
Aik hii dafaa $100 billion or $500 la lata , wapis da data , thoraa thoraa waisaa hi kharachh ho jata haiii , small mind , stunt growth
 

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
Bangaldesh give apportunity overseasa bangaldeshi 3 year deposit double money big deposit come in Bangladesh u cant believe it