پاکستان کو سیلاب کے بعد بیماریوں اور آفت کا خطرہ لاحق ہے،ڈبلیو ایچ او

3whopakistan%20waba.jpg

پاکستان کو سیلاب کے بعد بیماریوں اور دوسری آفت کا خطرہ لاحق ہے، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس نے خبردار کردیا، کہا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث نئی آفت کا سامنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں دوسری آفت کا خطرہ منڈلا رہا ہے جو مختلف وبائی امراض سے بیماریوں اور اموات کی صورت میں ہوگی، ڈبلیو ایچ او دس ملین ڈالرز کے بعد امداد کے لیے نئی اپیل جاری کرے گا، ڈبلیو ایچ او کی زندگی بچانے کے لیے دل کھول کر امداد کی اپیل کردی۔


سربراہ عالمی صحت نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 10 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے دو ہزار سے زائد صحت کے مراکز تباہ ہوگئے جس سے وبائی امراض سے نمٹنے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے،ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کیلیے ایک ایک دن مشکل ترین ہے، وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، گیسٹرو، ملیریا سمیت دیگر بیماریوں سے متاثرین کی زندگیاں مزید خطرے میں پڑ گئی ہے،این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث مزید بائیس ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، دس افراد زخمی ہوئے ہیں، اب تک پندرہ سو پنتالیس افراد جاں بحق اور بارہ ہزار آٹھ سو ساٹھ افراد زخمی ہوچکے ہیں، لاکھوں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔