پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک سال میں برآمدات 30 ارب ڈالر سے تجاوز

14pakistanexortshistoryhigh.jpg

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملکی درآمدات ایک سال کے دوران 30 بلین ڈالر سے تجاوز کرگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعدودشمار ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین تفصیلات میں سامنے آئے ہیں جن کے مطابق 30 جون کو اختتام پزیر ہونےوالے مالی سال کے دوران پاکستان کی ایکسپورٹس کا حجم31 اعشاریہ76 ارب ڈالر یا 5اعشاریہ66 ریکارڈ کیا گیا، یہ اب تک پاکستانی تاریخ میں کسی بھی ایک سال کے دوران سب سے زیادہ ایکسپورٹس ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق یہ مالی سال 2020-21 میں 25.3 بلین ڈالر یا 8.98 ٹریلین روپے کی برآمدات سے 25.51 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2021-22 کے دوران پاکستان نے 80 بلین ڈالر، یا تقریباً 14.25 ٹریلین روپے کی ریکارڈ درآمدات کیں، یہ مالی سال 2020-21 میں 25.3 بلین ڈالر یا 8.98 ٹریلین روپے کی برآمدات سے 41.93 فیصد زیادہ ہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ریکارڈ ایکسپورٹس کے باوجود ملک بدستور تجارتی عدم توازن کا شکار ہے کیونکہ ملکی درآمدات میں کمی واقع نہیں ہورہی، کیونکہ ملک کا مجموعی تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 55.29 فیصد یا 17.18 بلین ڈالر کے اضافے کے بعد 48.26 بلین ڈالر یا 8.6 ٹریلین روپے تک بڑھ گیا ۔