پاکستان کی تاریخ کا ایک اور بڑا آن لائن فراڈ بے نقاب

1scam.jpg

ملکی تاریخ کا ایک اور بڑا آن لائن فراڈ سامنے آگیا،پاکستان کے ہزاروں شہری آن لائن فراڈ میں سے اربوں گنوا بیٹھے، ہوا کچھ یوں کہ پاکستانیوں کو لگا کہ موبائل کے ایک کلک سے ہزاروں ڈالرز روپے کمالئے جائیں گے،لیکن یہاں تو آنے کے بجائے ڈالرز چلے گئے۔

ایچ ایف سی پاک ٹریڈنگ کمپنی کی ایپ اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کریں، اپنے بینک کی ایپ سے پہلے آن لائن منی چینجر اور بینک بائنینس اکاؤنٹ میں پیسے ڈالیں، پھر ایچ ایف سی پاک کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کردیں، اس کے بعد 5، 5 منٹ کی 4 بار دن میں ٹریڈنگ شروع ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اس جعلساز کمپنی کے ماسٹر مائنڈ نے ٹیلی گرام ایپ پر مختلف گروپس بنا رکھے تھے، پیسے انویسٹ کرنے والوں کو اس گروپ میں ایڈ کیا جاتا تھا اور بٹ کوائن اوپر جائے گا یا نہیں، اس مشورے کے ساتھ دھندا کیا جاتا تھا۔


لوٹنے والے ایک شخص نے بتایا کہ صرف یہی نہیں، سرمایہ کاری کرنے والے ان گروپس پر اپنا یومیہ منافع بھی خوشی سے شئیر کرتے تھے، آن لائن فراڈیوں نے یہ آفر بھی دی ہوئی تھی کہ مزید دوستوں کو اس میں لاؤ تو منافع کی رقم اور بڑھ جائے گی۔

ایف آئی اے کے مطابق ایچ ٹی فاکس اور رائل ورلڈ وائیڈ نامی کمپنیز بھی اسی طریقۂ واردات سے لوگوں کے پیسے لوٹ چکی ہیں،انیس دسمبر کو اس آن لائن کمپنی نے ہزاروں افراد کا پیسہ سمیٹا اور ایپ کریش کردی، پھر کوئی اپنے پیسے نہ نکال سکا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے ہیڈ عمران ریاض کہتے ہیں کئی متاثرہ افراد نے رابطے کئے ہیں، مختلف ٹیلی گرام گروپس کی مدد سے ایف آئی اے نے ملزمان کی تلاش کا فیصلہ کیا،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے فراڈ سے متاثرہ افراد کو بھی جلد از جلد ایف آئی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔