پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے:امریکا

bilawal-bhuto-usa-shehbaz.jpg


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی معیشت کی تعمیر نو کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کردی، ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر دوطرفہ طور پر کام جاری رکھے گا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کی معیشت کی تعمیر نو کے لیے حکومت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا،امریکا، پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جاری مذاکرات کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، پاکستان میں پانی اور توانائی کے بحران سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھر میں خوراک کے تحفظ کے حوالے سے مختلف اقدامات میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، ہم اس بات سے بھی با خبر ہیں کہ دنیا میں کس طرح کے علاقائی و جغرافیائی حالات غذائی کمی کا سبب بن رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1526608788257652737
انہوں نے کہا کہ ان جیو پولیٹیکل حالات کی وجہ سے پاکستان کی طرح کئی ممالک مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان مشکلات میں بلاول بھٹو کے بقول سیکیورٹی، انرجی سیکیورٹی، واٹر سیکیورٹی اور موسمیاتی تغیر سے لے کر پڑوسی ممالک میں موجود صورت حال جیسے عوامل شامل ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں فروغ کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے سیکریٹری بلنکن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم آپ کی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری کے خواہش مند ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر سکے،بلاول بھٹو زرداری اٹلی اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔
 

Ferrari

Senator (1k+ posts)
Translation: Thank you implementing our plan and enslaving a nation of 220 million people. Mugumbo Khush howa and we will now give the green signal to IMF to give you even more loans to further enslave your children.

Now go back and work on the next items in the agenda which are forgetting Kashmir, accepting Israhell, de-nuclearization, etc...
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
جس نے عزت لوٹ لی
وہی لڑکی کی شادی کروانے کا وعدہ کر رہا ہے۔

فکر نہ کرو میں تُمھارے لیے ایک بہت اچھا رشتہ ڈھونڈوں گا۔۔