پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے خطے کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا،اسدعمر

4asadumar.jpg

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کئی سال بعد پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری خطے کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ رہی ہے اور یہ پی ٹی آئی کی ٹیکسٹائل پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بلوم برگ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کئی سال بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری خطے کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1488028429018710017
اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ صنعت ن لیگ دور حکومت میں نیچے جا رہی تھی، یونٹس بند ہونے کے ساتھ اب بڑے پیمانے پر توسیع جاری ہے، تیزی پی ٹی آئی کی ٹیکسٹائل پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1487849577046679552
دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کوئی بھول گیا ہے تو یاد دلاتے چلے کہ ن لیگ کے دور میں یہ انڈسٹری بھی بند ہو رہی تھی۔ آج عالمی وبا کے باوجود عمران خان کی قیادت میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
بہت اچھی بات ہے ماشاءاللہ۔ لیکن برائے مہربانی کوئی دانشور مجھے یہ سمجھانے کی زحمت کرے گا کہ اگر حکومتی دعووں کے مطابق اقتصادی ترقی سوا پانچ فیصد سے اوپر پہنچ چکی ہے، ‏کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے ختم ہو چکے ہیں یا ختم ہونے کے قریب ہیں، ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں، فارن ریمیٹنسز کی مد میں ملک میں ڈالرز کا سیلاب آ رہا ہے،لارج سکیل مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل اور کنسٹرکشن انڈسٹریز کو تاریخی عروج مل رہا ہے۔ پاکستان میں موبائل فون بننا شروع ہو گئے ہیں، ٹیکس کلیکشن بھی ریکارڈ توڑ ہو رہی ہے، گاڑیاں اور موٹرسائیکل دھڑا دھڑ بک رہے ہیں اور کرپشن کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے، تو پھر یہ ہانڈی کون سا کتا چاٹ رہا ہے۔ یہ سارے اعدادوشمار صرف حکومتی بیانات تک ہی محدود کیوں ہیں، ملک اور عوام کو اس کا فائدہ کیوں نہیں پہنچ رہا۔ کیونکہ ہم اندھا دھند بھیک بھی مانگ رہے ہیں اور مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔ اب تازہ ترین خبر کے مطابق ہم قازقستان سے بھی مانگنے والے ہیں۔

نوٹ: اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے والے اپنی ماؤں بہنوں کو گالیاں دے کر اپنی قبریں بھرنے سے گریز فرمائیں۔ شکریہ