پاکستان کی 85 فیصد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوگئی

vaccin111211.jpg


پاکستان کی 85 فیصد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوگئی ہے۔

منگل کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 85 فیصد اہل پاکستانی آبادی کووڈ-19 کے خلاف مکمل طور پر ویکسین ہوچکی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1539130448416280582
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ،شہری ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہنیں ، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

پاکستان میں اب تک 26کروڑ سے زائد کورونا ویکسین لگ چکی ہیں جبکہ 12 کروڑ سے زائد نے دونوں خوراکیں لگواچکے ہیں۔13 کروڑ افراد ایسے ہیں جو پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔

ایک کروڑ 17 لاکھ افراد بوسٹر ڈوز لگواچکے ہیں۔

اس بڑی اچیومنٹ کے باوجود طبی ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کے لیے شہریوں پر بوسٹر ڈوز لگوانے پر زور دیا ہے اور مختلف علمائے کرام اور سماجی شخصیات کے ویڈیو پیغامات کے ذریعے بوسٹر ڈوز لگوانے پر زور دیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1535224439465443328 https://twitter.com/x/status/1532647519364206593
یادرہے کہ پاکستان میں کرونا ویکسین کا عمل عمران خان حکومت میں شروع ہوا تھا، پاکستان نے اربوں ڈالر کی کورونا ویکسین امریکہ، چین اور دیگر ممالک سے خریدی جبکہ چین نے دوستانہ ملک کے ناطے پاکستان کو لاکھوں ویکسین ڈوز بھی بطور تحفہ دیں۔