پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

14zakhairkami.jpg

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر رواں ماہ 16 ستمبر تک 14 ارب 6 کروڑ ڈالر تھے۔

جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، سٹیٹ بینک کے ذخائر رواں ماہ 16 ستمبر تک 8 ارب 34 کروڑ ڈالر تھے جبکہ ملکی کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.72 ارب ڈالر ہو گئے۔

https://twitter.com/x/status/1572660873964969985
دریں اثنا ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آفیشل پیج پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی کے 1.2 بلین ڈالر کے مقابلے میں گر کر 0.7 بلین ڈالر پر آ گیا ہےجو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مجموعی طور پر جولائی تا اگست کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.5 بلین ڈالر سے 1.9 بلین ڈالر کم ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ برآمدات میں 0.5 بلین ڈالر اضافہ اور درآمدات میں 0.2 بلین ڈالر کمی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1571482738695315458
ایک اور ٹویٹ میں ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹویٹر کے آفیشل پیج پر ٹویٹ میں لکھا کہ: سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) نے رواں سال 5 دسمبر کو ایک سال کے لیے 3 بلین ڈالر ڈیپازٹ میچور ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ڈیپازٹ سٹیٹ بینک کے پاس رکھا جاتا ہے اور یہ اس کے فاریکس ریزرو کا حصہ ہے۔ یہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مسلسل مضبوط اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
زر مبادلہ بڑھانے کا کوی کام کیا امپورٹڈ نے البتہ سیر سپاٹے کیے جائیں اس زرمبادلہ سے انہی ملکوں میں جا کر جہاں سے زر مبادلہ قرض لاتے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی مطلب کے اور پیچھے ایک شہر کی حکومت یکے لیے سو کے قریب وزیر مشیر جنہیں خود پتہ نہیں کہ ان کو کیا آتا ہے جس کا مشورہ دیں گے البتہ لوٹنے آۓ ہیں لوٹنا سب کو خوب آتا ہے تو لوٹ رہے ہیں