پاکستان یاانگلینڈ،کون فیورٹ ہے؟کرکٹ پنڈت پاکستانی باؤلرز کی تعریفیں کرنےلگے

3pakfavmodgham.jpg

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی اب تک کی پرفارمنس پر کرکٹ پنڈت بہترین تجزیات کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے گو کہ گرین شرٹس نے اب تک بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے مگر آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹ ٹام موڈی کے مطابق ٹیم کو فیورٹ قرار دینا ابھی قبل از وقت ہے۔

ٹام موڈی کے مطابق پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے مگر انگلینڈ کی ٹیم کی ٹی 20 میں کارکردگی پاکستان سے بھی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے پاکستان کے پاس کوئی گیم فنشر نہیں تھا مگر لگتا ہے کہ آصف علی کی شکل میں وہ کمی بھی پوری ہو گئی ہے۔ اب یہ کہنا مناسب ہو گا کہ پاکستان کے پاس ایک مکمل ٹیم موجود ہے۔


ادھر بھارت سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹرز اور کھیلوں کے تجزیہ کار پاکستانی ٹیم کے گن گا رہے ہیں اور گوتم گھمبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بولنگ اس ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے مضبوط ہے جوانہیں ٹرافی بھی جتوا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ بھی اچھا کھیل رہا ہے مگر پاکستان کی بولنگ بہت جاندار ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر اجیت کارگر نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم بولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ بہترین طریقے سے کررہی ہے۔ شاہین آفریدی اتنی کم عمری میں پاکستان کی بولنگ کو لیڈ کررہے ہیں۔ شاہین آفریدی نے نئی گیند سے اچھی بولنگ کی لیکن حارث رؤف مشکل اوورزمیں بھی بڑھیا بولنگ کر رہے ہیں۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اکمل برادران اور شعیب وغیرہ سے ڈر ہی لگا رہتا تھا کہ انڈیا کو جتوانے کیلئے جت جائیں گے شکر ہے کہ اسدفعہ صرف شعیب تھا مگر انڈیا کے میچ والے دن اس تک نوبت ہی نہیں آنے دی گئی اور اب انڈیا باہر ہے لہذا امید کی جاسکتی ہے کہ ٹیم پوری جان لگا کر میچ جیتے گی، دومیچ دور ورلڈ کپ ہے صرف
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
اکمل برادران اور شعیب وغیرہ سے ڈر ہی لگا رہتا تھا کہ انڈیا کو جتوانے کیلئے جت جائیں گے شکر ہے کہ اسدفعہ صرف شعیب تھا مگر انڈیا کے میچ والے دن اس تک نوبت ہی نہیں آنے دی گئی اور اب انڈیا باہر ہے لہذا امید کی جاسکتی ہے کہ ٹیم پوری جان لگا کر میچ جیتے گی، دومیچ دور ورلڈ کپ ہے صرف
پھر تو آپ کو کھوتی شریف سے بھی ڈر لگتا ہو گا