پاک انگلینڈ چوتھے ٹی 20 میچ میں جعلی ٹکٹس کی فروخت،ملزم گرفتار

16jaliticketsarrested.jpg

کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان چوتھے ٹی 20 میچ میں جعلی ٹکٹس کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے،پولیس نے جعلی ٹکٹس فروخت کرنےو الے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین آج چوتھا ٹی 20 میچ کھیلا گیا، تاہم میچ سے قبل اسٹیڈیم کے گیٹ پرآنے والے متعدد شائقین کے پاس جعلی ٹکٹس دیکھے گئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق جعلی ٹکٹس دکھاکر اسٹیڈیم کے اندر جانے کی کوشش کرنے والے شائقین کی تعداد درجن سے بھی زیادہ تھی، جب ان افراد کوروک کر ان سے ٹکٹس کےبارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں سب لوگوں نے اسٹیڈیم کے قریب موجود ایک شخص کی نشاندہی کی جو میچ کےٹکٹس فروخت کررہا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1574077111903850497
ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق پولیس نے بلاکسی تعطل کے سدیس رضا نامی اس ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کیا اور ملزم کے قبضے سے آج کے میچ کے 19 مزید ٹکٹس بھی برآمد کرلیے ، جعلی ٹکٹس کی مدد سے اسٹیڈیم میں داخلے کی کوشش کرنےوالے شائقین کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ ملزم سدیس کے خلاف کراچی کے تھانہ عزیز بھٹی میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ420 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔