پاک سعودیہ تعلقات کے خلاف ہر سازش کو مل کر ناکام بنائیں گے،رانا ثنااللہ

4ranasanasaudiarab.jpg

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی سازش کو مل کر ناکام بنائیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق انہوں نے یہ بیان پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے دیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی کےمعاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

سعودی سفیر نے رانا ثناء اللہ کو وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا، وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی معیشت کو استحکام دینے کیلئے3 ارب ڈالر رول اوور کرنے پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

https://twitter.com/x/status/1534514276643352579
اس موقع پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین سے بےحد عقیدت اور محبت کرتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں دل کھول کر پاکستان کی مدد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کا رول اوور پیکج پاکستانی معیشت کیلئے ناگزیر تھا، شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1534493821781917696
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2011 میں پاکستان میں سعودی سفیر کے قتل کے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے، ہم پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خراب کرنے کی ہر کوشش اور سازش کو ناکام بنادیں گے، دونوں ملک مل کر داخلی اور علاقائی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔

اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ رواں برس 81 ہزار سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے، پاکستان کیلئے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغاز کردیا ہے، اس سال حج کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Arabs ka bura waqt shuro ho chuka hai ——— Allah ka Azab in par anay wala hai ——- Ab inhein koi nahi bacha sakay ga​

 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
فیصل آباد کے پوڑی فروش ۔۔۔ کبھی جا وہاں بغیر سکیورٹی کے اگر باپ کا ہے تو ۔۔۔ ساری اکڑ نکل جائے گی۔
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
اھلاً و سھلاً مرحبا
الباکستانیون خزانتن خالی
و امیر الباکستانی بھکاریون کبیرن
و قوم الباکستان کلٌ مسکین

زکوات الخیرات و فطرہ عطاً
و لحم القربانی
شکرً کبیرً