پتا نہیں تھاعمران کونکالنےکے بعدہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئےجائیں گے:راناثنا

rana-sana-on-imran-khan-and-imf.jpg


وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جاری نہیں رہتا تو ملکی معیشت متاثر ہوگی۔ معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔ اگر آئی ایم ایف ہمارے ساتھ ہے تو ملک سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ اس طرح ہم مہنگائی کے جن کو بھی قابو کرلیں گے۔ہمیں نہیں پتا تھا عمران خان کو نکالنےکے بعد ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت کو چاروں اطراف سے بریکٹ کیا جا رہا ہے۔ اگر آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ نہیں پکڑتا تو پھر ملک وہ سنبھالیں جو حالات کے ذمہ دار ہیں۔ پٹرول کی قیمت آئی ایم ایف کے مطابق بڑھانے سے بھی صورتحال نہیں سنبھلے گی۔


رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہباز شریف مہنگائی کو ختم کرنا چاہتے ہیں، وہ کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں، اتحادیوں سے مشاورت میں نواز شریف شامل ہیں حکومت کا فیصلہ ہے کہ آئینی مدت پوری کی جائے گی، نوازشریف کہہ چکے ہیں اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دیں گے بلکہ فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ اداروں سے اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے مدد چاہتے ہیں۔اس وقت ہمیں نہیں ملک کو ادارے کی مدد کی ضرورت ہے۔ عدالت عظمیٰ کا احترام کرتےہیں مگر اس طرح حکومت نہیں چلتی۔

وزیرداخلہ نے کہا عمران خان نے مریم نوازسے متعلق نامناسب زبان استعمال کی ، ہمارا معاشرے اس قسم کی زبان کو قبول نہیں کرتا۔ اس قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کردیا گیا ہے۔ ہماری نظر میں عمران خان کی ڈیڈلائن کی کوئی اہمیت نہیں۔ جو ماحول اس شخص نے پیدا کیا ہے اس میں الیکشن میں نہیں جاسکتے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
We had warned PDM that they won't be able to run the country, because they are not Imran Khan who still managed to run the economy smoothly despite all odds.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 

hkniazi

Minister (2k+ posts)
رانا ثنا، توایسا کر کے زِپ لگوا لے تاکے ہمیں کھولنے بند کرنے میں آسانی رہے۔
 

merapakistanzindabad

MPA (400+ posts)
Sidha sigha q nahi kehte ke hum ne khul ke manmani karni thi oor apne saare cases khatam karne the. Tum log khidmat karne to nahi aye power mein. Bus apne haramkhori ko chupane oor cases karne aye ho!!!
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
rana-sana-on-imran-khan-and-imf.jpg


وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جاری نہیں رہتا تو ملکی معیشت متاثر ہوگی۔ معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔ اگر آئی ایم ایف ہمارے ساتھ ہے تو ملک سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ اس طرح ہم مہنگائی کے جن کو بھی قابو کرلیں گے۔ہمیں نہیں پتا تھا عمران خان کو نکالنےکے بعد ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت کو چاروں اطراف سے بریکٹ کیا جا رہا ہے۔ اگر آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ نہیں پکڑتا تو پھر ملک وہ سنبھالیں جو حالات کے ذمہ دار ہیں۔ پٹرول کی قیمت آئی ایم ایف کے مطابق بڑھانے سے بھی صورتحال نہیں سنبھلے گی۔


رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہباز شریف مہنگائی کو ختم کرنا چاہتے ہیں، وہ کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں، اتحادیوں سے مشاورت میں نواز شریف شامل ہیں حکومت کا فیصلہ ہے کہ آئینی مدت پوری کی جائے گی، نوازشریف کہہ چکے ہیں اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دیں گے بلکہ فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ اداروں سے اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے مدد چاہتے ہیں۔اس وقت ہمیں نہیں ملک کو ادارے کی مدد کی ضرورت ہے۔ عدالت عظمیٰ کا احترام کرتےہیں مگر اس طرح حکومت نہیں چلتی۔

وزیرداخلہ نے کہا عمران خان نے مریم نوازسے متعلق نامناسب زبان استعمال کی ، ہمارا معاشرے اس قسم کی زبان کو قبول نہیں کرتا۔ اس قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کردیا گیا ہے۔ ہماری نظر میں عمران خان کی ڈیڈلائن کی کوئی اہمیت نہیں۔ جو ماحول اس شخص نے پیدا کیا ہے اس میں الیکشن میں نہیں جاسکتے۔


اداروں نے تم نالائقوں کو حکومت دے تو دی ..اور کیا چاہتے ہو ؟ اب حکومت بھی انہوں نے کرنی ہے تو کیا تم صرف اپنے کیس ختم کرانے آئے ہو ؟
اور دوسری بات عمران پر نا مناسب زبان استعمال کرنے پر اعتراض کرنے والے اپنے سارے پرانے کلپ جا کر دیکھ لو اور اگر غیرت ہو تو جا کر چلو بھر پانی میں ڈوب مرو ..لیکن غیرت کہاں
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

عمران خان نے کسی کو پیلی ٹیکسی ، ڈبل شفٹیا ، کھسرا اور ٹریکٹر ٹرالی کہہ کربہت برا کیا ہے ، ہم پر زور مذمت کرتے ہیں .ایسا کہنے والا بہت ہی بڑا خبیث بغیرت انسان ہوتا ہے .​

 

tracker22

MPA (400+ posts)
تُمہارے بھی باندھ دیے گیۓ اور خان کے بھی ، تو پھر تُم سب ملکر ان ہاتھ پاؤں باندھنے والوں کے خلاف مُتحد ہو جاؤ ۔ تُمہاری آنے والی نسلیں آزاد ہو جائیں گی
 

Allah o Akbar

Councller (250+ posts)
آگے آگے دیکھ تیرے ساتھ کیا ہوتا ہے
عمران کی ساکھ گِر رہی تھی تب اس نے جنرل باجوہ کے ساتھ مل کے ماسٹر سٹروک کھیلا
عمران ذندہ باد
پاک فوج پائندہ باد