پتوکی میں ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
اس ملک کی ستر سالہ تاریخ میں ایک بات سامنے آئی ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں کسی بھی قسم کی کوئی واردات یا ظلم ہو لامحالا وہاں کے عوامی نمائندے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جان کاری اور رضا اسمیں شامل ہوتی ہے، اس تعاون کے بغیر ایسا کوئی بھی جرم ہونا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے
اسکا تدارک صرف اسی طرح کیا جا سکتا ہے کہ ایک قانون بنا دیا جائے جسکے تحت جس علاقے کی جیورسڈکشن میں جرم ہو وہاں کے عوامی نمائندوں اور متعلقہ تھانیدار اور اسسٹنٹ کمشنر کو دھر لیا جائے اور یہ تمام جرائم ناقابل ضمانت ہوں اور کسی کو بھی کسی بھی بہانے کسی اسپتال میں داخل ہو جانے کی اجازت نہ دی جائے
جرائم میں کمی ایسے اقدامات سے ممکن ہے، ورنہ سنتے رہیں اور کڑھتے رہیں