پرانے دوستوں کو صدا

socrates khan

Councller (250+ posts)
تاری بھائی اور عاطف سے اختلاف کے باوجود ان کی تحریریں مجھے بہت پسند تھی. اور بارسا تو اپنا جگر تھا

استاد جی! یہ بارسا پتہ نہیں کہاں غائب ہو گیا؟ کمال کا دور تھا۔۔ کیا محفلیں جمتی تھیں۔۔۔ آپ نے سر شام اپنے ٹرکاں والےاڈے پر بیٹھک سجانی۔۔۔ کہیں کسوٹی، کہیں کڑونج اور کہیں سیاسی شطرنج پر بازی لگتی۔۔۔۔
 
SardarSajidArif

Politcal Worker (100+ posts)

بس نہ یاد کروائیں وہ سنہرے دن. اب تو نہ وہ قلم نگار رہے اور نہ وہ پہلے جیسی رونقیں. اب تو کسی تھریڈ کا دوسرا صفحہ شروع ہو تو حیرت ہوتی ہے. اس وقت تو ایک ایک تھریڈ دس دس صفحات پر محیط ہوتا تھا
 
میں تو اب بھی اکثر پرانے تھریڈ پڑھتا رہتا ہوں
 
socrates khan

Councller (250+ posts)
بس نہ یاد کروائیں وہ سنہرے دن. اب تو نہ وہ قلم نگار رہے اور نہ وہ پہلے جیسی رونقیں. اب تو کسی تھریڈ کا دوسرا صفحہ شروع ہو تو حیرت ہوتی ہے. اس وقت تو ایک ایک تھریڈ دس دس صفحات پر محیط ہوتا تھا

دراصل اس وقت ہمارے ابلاغی روئیے کافی پرجوش تھے۔۔۔ ایسے لگتا تھا جیسے سیاسی و سماجی محاذ پر مثالیت پسندی اور سٹیٹس کو کی فیصلہ کن جنگ ہو رہی ہے۔۔۔ پھر ممبران کی روزانہ کی مڈبھیڑ سے بھی ایک انسیت اور لگاؤ جنم لیتا تھا۔۔۔ کبھی لفظی شوٹنگ، کبھی شرارتی ہوٹنگ اور کبھی معصوم دل ٹوٹنگ۔۔۔محفل میں سب رنگ جمع رہتے تھے۔۔خیر۔۔۔۔

آپ کو اتنے عرصہ بعد ٹرک کی بجائے دیسی چنگ چی کی ڈرائیونگ کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔۔۔ امید ہے ۔۔انشاءاللہ آپ کی لفٹ ملتی رہے گی۔۔
?
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
السلام علیکم
طویل غیر حاضری کے بعد کچھ دن پہلے اس فورم کو میں نے اپنے اصل نام سے دوبارہ جوائن کیا ہے. آج جو تحریر میں نے عمران خان تبدیلی نہیں لا سکتا کے نام سے لکھی اور اس پر جس طرح کے کمنٹس نازل ہوئے اس کے بعد مناسب ہے کہ میں اپنا تعارف کرواتا چلوں تاکہ میری طنزیہ طرز تحریر سے کسی کو غلط فہمی نہ ہو بالخصوص پٹواریوں اور بھٹواریوں کو
ب

اس سے قبل میں استاد جی جناب کے نام سے لکھا کرتا تھا, امید ہے کہ پرانے دوستوں کے ذہن کے کسی نہاں خانے میں یہ نام موجود ہوگا. انشاءاللہ اب آپ سے رابطہ رہے گا

وعلیکم السلام

ایک سردار جی بلڈنگ سے گر گئے
ڈاکٹر: یہ سردار جی تو مر چکے ہیں
سردار جی اچانک اٹھ کر اونچی آواز میں بولے
نہیں، ھجے میں زنداں آں
دوسرا سردار: تو لیٹیا رہ
تینوں ڈاکٹر توں زیادہ پتا اے.... ؟

For sure neither you were that Sardar ji nor I was that Doctor!
But who was that 2nd Sardar?
Anyway, sabiqa Ustad e Azam and currently Mohtram Sardar Sahaib WELCOME on board.
LQQKING forward to see some meaningful writings on the forum!
Best.
 
محترم ڈاکٹر سردار آدم سنگھ جی۔۔۔جن مسکینوں پر لطیفے بنتے ہیں وہ زندگی بھر اسی گمان میں رہتے ہیں کہ ۔۔۔ ایہہ میں نئیں ، کوئی ہور ایہہ۔۔ آپ بھی سلیکٹڈ ایمنیزیا کے تحت اپنے لطیفے خودی کو سنا سکتے ہیں۔۔?۔

باقی ہمارے استاد ٹرکاں والے بہت ہی باکمال پُرش ہیں۔۔اب آپ انکے حسنِ تحریر کے جام پیتے جائیں اور داد و تحسین کے گلدستے دیتے جائیں۔۔۔۔۔
 
بھا ئی دیسی سقراط! پہلی دو لائنیں پسند آئیں اور محظوظ ہونے کا موقع ملا...... زھے نصیب . چاند ماری کا یہ دو طرفہ سلسلہ اب اسی سپرٹ میں چلتے رھنا چاہئیے

میں نے کئی بہار پہلے جب یہ فورم جوائن کیا تھا اس وقت یہ تمام نام جو اوپر کمینٹس میں لوگوں نے لئیے ہیں ان میں سے بیشتر ناموں سے واقفیت بھی ہے اور ان سے فرینڈلی فائرنگ بلکہ بھاری توپوں سے گولہ باری کا تبادلہ بھی رہتا تھا . ایک ہستی جن کو فدوی نے اس فورم پر ہمیشہ مس کیا ہے وہ محترم جناب طاری صاحب ہیں . صرف اتنا کہنے پر اکتفا کروں گا کہ فورم ممبران نے اس صدف کی باتوں کو سمجھا ہی نہیں اور جس تعظیم کے وہ مستحق تھے انہیں وہ تعظیم نہیں دی . اس کا ہمیشہ ملال رہے گا
گرچہ طاری صاحب مجھ سے عمر میں کافی چھوٹے ہیں لیکن، ایے واللہ! قدرت نے ان کو قلمکاری کے کس بہترین فن سے نوازا ہے! اگر کہیں کسی فورم پر آوارہ گردی کرتے نظر آئیں تو انہیں پیغام دیجیے گا کہ ڈاکٹر آدم اب بھی آپ کی راہ تک رہے ہیں . واپس آ جائیے اور ہمیں اپنے علم و فن سے مستفیض کرتے رہیں . ایک اور لکھاری جو فی الوقت اس فورم پر نہایت شستہ اور اچھا لکھتے ہیں وہ "ڈاکٹر صاحب" آئی ڈی کے نام سے لکھتے ہی . وہ ایکانمسٹ ہیں لیکن بہت عمدہ لکھتے ہیں

آپ سے اور سردار عارف صاحب سے اب مستقل رابطہ رہے گا . انشاء الله
 
جی تاری صاحب سے پہلے ایک بوترابی صاحب بھی ہوتے تھے, ان کے قلم کو بھی اللہ نے بہت طاقت بخشی تھی. بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ان سے. اس کے علاوہ ڈاکٹر معظم نیاز بھی بہت خوب لکھتے تھے. اور یہ سقراط صاحب بھی. اگر یہ وہی والے سقراط ہیں تو
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
جی تاری صاحب سے پہلے ایک بوترابی صاحب بھی ہوتے تھے, ان کے قلم کو بھی اللہ نے بہت طاقت بخشی تھی. بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ان سے. اس کے علاوہ ڈاکٹر معظم نیاز بھی بہت خوب لکھتے تھے. اور یہ سقراط صاحب بھی. اگر یہ وہی والے سقراط ہیں تو

بھائی سقراط کی دو تین تحاریر سے اندازہ ہو جائے گا عالی مقام یونان سے تشریف لائے ہیں یا پھر اپنے ہی پیٹی بھائی ہیں
جن دو اصحاب کی جانب آپ نے اشارہ فرمایا ہے یاد داشت کے دریچوں کو پھپھولنے پر کچھ یاد آ تو رہا ہے بالخصوص اول الذکر کا​
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
بس نہ یاد کروائیں وہ سنہرے دن. اب تو نہ وہ قلم نگار رہے اور نہ وہ پہلے جیسی رونقیں. اب تو کسی تھریڈ کا دوسرا صفحہ شروع ہو تو حیرت ہوتی ہے. اس وقت تو ایک ایک تھریڈ دس دس صفحات پر محیط ہوتا تھا

تھریڈ کو شیطان کی آنت کی طرح کھینچے میں میرا نام بھی بد نام تھا
?