پرویز ہودبھائی کے برقع اور حجاب کے بیان پر صحافیوں اور عوام کا ردعمل

hoodii1121.jpg


پرویز ہودبھائی کے لڑکیوں کے پردہ اور حجاب کے بیان پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

کچھ روز قبل نجی چینل کے پروگرام میں معروف سائنسدان اور پروفیسر پرویز ہود بھائی نے تبصرہ کیا کہ 1973 میں قائدِ اعظم یونیورسٹی میں لڑکیاں پردے میں نظر نہیں آتی تھیں، اب تو قائداعظم یونیورسٹی میں حجاب، برقع عام ہو گیا ہے، اب تو آپ کو نارمل لڑکی شاد و نادر ہی نظر آتی ہیں۔

پرویز ہودبھائی نے مزید کہا کہ حجاب والی لڑکیوں کی کلاس میں شمولیت اور ایکٹویٹی بہت گھٹ جاتی ہے یہاں تک کہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ کلاس میں ہیں یا نہیں ہیں۔


پرویز ہودبھائی کے اس بیان پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ برقعہ، حجاب خواتین کی اپنی چوائس ہے۔ پرویز ہودبھائی کیسے کہہ سکتے ہیں کہ حجاب، برقعے والی لڑکی کی کلاس میں شمولیت گھٹ جاتی ہے؟ ہمارے ہاں حجاب، برقعے والی لڑکیاں ہی زیادہ پوزیشنز حاصل کررہی ہیں ۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ لگتا ہے کہ پرویز ہودبھائی اپنے کام فزکس سے زیادہ اپنے سٹوڈنٹس کی برین واشنگ پر لگے ہوئے ہیں، ان کی توجہ اپنے کام سے زیادہ لڑکیوں کے برقعے، نقاب، نظریات پھیلانے پر ہے۔

پرویز ہودبھائی کے بیان پر عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ میں نے کالج کے تیسرے سال میں حجاب لینا شروع کیا اور آج تک جاری ہے۔ میڈیا میں شروع میں سختیاں بھی برداشت کیں کیونکہ میں نے پہلی بار دوپٹہ اوڑھایہاں تک کہ پی ٹی وی پر پابندی بھی جھیلی مگر کبھی بھی اعتماد میں کمی نہیں آئی ۔

https://twitter.com/x/status/1438333765697294339
عاصمہ شیرازی نے مزید لکھا کہ یہ میری ذاتی پسند تھی کہ میں سر کور کروں اور ہر کسی کی ذاتی چوائس ہے کہ وہ دوپٹہ لیں یا نہ لیں ۔آج پہلی اپنی بات اس لئے لکھ رہی ہوں تاکہ بہت سی بچیاں بے حوصلہ نہ ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1438335483390697476
پرویز ہودبھائی کے بیان پر جنید نے تبصرہ کیا کہ ہودبھائی کرکٹ کا کوچ ہوتا تو ہاشم آملا اور معین علی کی خراب پرفارمنس کا ذمہ دار داڑھی کو قرار دیتا۔ انسان کا ذہن نفرت اور تعصب سے آلودہ ہو جائے تو اسکے زوال کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

https://twitter.com/x/status/1438122844836278276
برقعے والی خواتین نارمل نہیں ہوتیں؟؟ “جب کلاس میں بیٹھتی ہیں تو ان کئ شمولیت بہت گھٹ جاتی ہے” پرویز ہود بھائی یہ حقیقت سے دور بات ہے میں نے بھی یونیورسٹی میں پڑھا اور پڑھایا ہے اور میری کلاس میں ایک ٹاپر برقعے والی لڑکی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1438021329786130434
انصارعباسی کا کہنا تھا کہ وبہ پردے سے اتنی تکلیف۔ ان شاءاللہ عورت کو بے حیائی اور بے پردگی کی طرف لے جانے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔ ہم مسلمان ہیں اور اسلام کی طرف ہی جائیں گے ان شاءاللہ

https://twitter.com/x/status/1438018663966253060
فرخ شہزاد نے تبصرہ کیا کہ سوچیں پرویز ہود بائی کو حجاب کرنے والی لڑکیاں ابنارمل لگتی ہیں اور وہ نیشنل ٹی وی پر ایسے الفاظ استعمال کر رہا ہے۔ اپنی کلاس اور یونیورسٹی میں وہ ان لڑکیوں کے ساتھ کیا رویہ رکھتا ہو گا پھر کہہ رہا لڑکیاں سوال نہیں پوچھتی.. ہمارے لبرل بھی اپنے اندر اتنے ہی شدت پسند ہیں

https://twitter.com/x/status/1438026120247578625
سعد مقصود کا کہنا تھا کہ برقعے والی خواتین نارمل نہیں ہوتیں ۔۔۔۔ پرویز ہود بائی کے اس تبصرے پر خواتین کے حقوق کی نام نہاد علمبردار خواتین ہمت کریں اور ہود بائی کو بتائیں کہ خاتون خاتون ہے چاہے با حجاب ہو یا حجاب کے بغیر ۔۔

https://twitter.com/x/status/1438089985597583365
مصدق نیازی کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین نہ انصار عباسی سے متفق ہیں نہ پرویز ہودبھائی سے

https://twitter.com/x/status/1438058028331307012
خان دلپذیر نے تبصرہ کیا کہ رویز ہودبھائی جیسے لوگ معاشرے کے لئے مضر ہیں۔ یہ لوگ ہمارے فیملی سسٹم کو تباہ کرنے ہے تلے ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1437895752773165057
علی رضا نے لکھا کہ تعلیم تربیت نہیں سکھاتی، چاہے بندہ پی ایچ ڈی ہی کیوں نہ کرلے۔ اس کی جیتی جاگتی مثال پرویز ہود بھائی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1437997964526510087
حماداحمد کا کہنا تھا کہ پرویز ھود ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک انتہاپسند اور بیمار ذہنیت کا نام ہے۔ روشن خیالی کے نام پر باپردہ اور باحجاب خواتین سے نفرت کا اظہار کرنا انہوں نے اپنا پسندیدہ مشغلہ بنا دیا ہے۔ حکومت کو تعلیمی اداروں کو ایسے انتہاپسندوں سے پاک کرنا چاہئیے۔

https://twitter.com/x/status/1438088001314246657
 

Haha

Minister (2k+ posts)
ہم تو منتظر ہیں کہ پرویز مردود بھائی کب اپنی ماں بہین بیوی بیٹی کو ننگا پھر ائے گا کیونکہ اس دہریئے پرویز مردود بھائی کے نزدیک ہر قسم کا پردہ ناجائز ہے
 

Haha

Minister (2k+ posts)
پرویز مردود بھائی جس جگہ پڑھاتا ہے کیا وہاں یہ یہی حرامیوں والیُ تعلیم دیتا ہے